سب نے کہا تم سے کون شادی کرے گا، آج ایک بیٹی کا والد ہوں ۔۔ 20 سالہ لڑکی کی 45 سالہ نابینا شخص سے شادی کیوں کی؟ آپ بھی داد دیں گے

سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہر وائرل خبر پہنچ جاتی ہے۔ منفرد شادی کی ویڈیوز کو بھی سوشل میڈیا پر خاص توجہ حاصل ہوتی ہے جیسا کہ اس شادی کی پوسٹ پر لوگ دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔خاص طور پر وہ جوڑے خاص توجہ کا مرکز بنتے ہیں جس میں لڑکی کم عمر ہو اور لڑکا بڑی عمر کا ہو۔

ایک ایسے ہی دلچسپ جوڑے کی پسند کی شادی کے بارے میں آپ کو بتانے جا رہے ہیں جس پر آپ لڑکی کو داد دیں گے کہ اس نے اس رشتے کو قبول کیا۔

حارثہ نامی 20 سالہ خاتون نے 45 سالہ شخص آصف سے پسند کی شادی کی۔ اور یہاں قابل غور بات یہ ہے کہ آصف نابینا ہیں۔ یہاں یہی سوچ سب سے پہلے ذہن میں پیدا ہوتی ہے کہ لڑکی نے نابینا شخص کا انتخاب کیوں کیا؟

حارثہ سے سوال ہوا کہ آج کل لڑکیوں کا مطالبہ ہوتا ہے کہ لڑکا دو سے تین سال بڑا ہو اور اس میں تمام صلاحیتیں موجود ہونی چاہئیں تو آپ نے اس تمام چیزوں کو نظر انداز کردیا یہ سب کیسے ہوا؟

حارثہ نے ویب چینل پاکستان ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں ان کے بہن کے بچوں کو پڑھاتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ میری آپی ہیں انہوں نے گھر والوں سے کہا کہ وہاں آصف بھائی ہیں انہیں نظر نہیں آتا تو آپ ان سے رشتے کی گھر والوں سے بات کریں تاکہ وہاں شادی کی بات چل سکے۔ حارثہ کا کہنا تھاکہ پھر میں نے اپنے والد سے بات کی وہ یہاں بات چیت کے لیے آئے پھر کچھ وقت مانگا اس کے بعد پھر لڑکے والے میرے گھر آئے پھر اس طرح سے رشتے کی بات آگے بڑھی۔

شادی سے قبل آصف نے مجھ سے کہا تھا کہ وہ میرا خیال رکھیں گے کسی چیز کی تنگی نہیں ہونے دیں گے اور ہمیشہ مجھے خوش رکھیں گے۔

نابینا شخص آصف کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل لوگ مجھ سے کہتے تھے کہ تمہیں نظر نہیں آتا کوئی اپنی لڑکی تمہیں کیوں دے گا، لوگ بہت باتیں کرتے تھے۔ آصف نے بتایا کہ ایک وقت تو ایسا آگیا تھا کہ میں نے شادی پر سوچنا ہی چھوڑ دیا تھا۔ آصف نے کہا کہ حارثہ کے والد نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کس طرح میری بیٹی کا خیال رکھیں گے اگر وہ بیمار ہوگئی تو اسے کیسے ڈاکٹر کے لیکر جائیں گے، انہوں نے کہا کہ یہ نکاح نصیب میں لکھا تھا جو اللہ کے حکم سے ہوگیا۔

آصف نے بتایا کہ ہماری ایک 18 ماہ کی بیٹی بھی ہے جس کے سارے اخراجات میں خود ادا کر رہا ہوں۔ پسند کی شادی کرنے والے آصف کا کہنا تھا کہ پہلے میں اکیلا کمرے میں لیٹا بیٹھا رہتا تھا مگر اب میری فیملی ہے میں اپنی ہر بات اہلیہ سے شئیر کرتا ہوں۔

Nabeena Se Shadi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nabeena Se Shadi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nabeena Se Shadi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   33158 Views   |   28 Oct 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سب نے کہا تم سے کون شادی کرے گا، آج ایک بیٹی کا والد ہوں ۔۔ 20 سالہ لڑکی کی 45 سالہ نابینا شخص سے شادی کیوں کی؟ آپ بھی داد دیں گے

سب نے کہا تم سے کون شادی کرے گا، آج ایک بیٹی کا والد ہوں ۔۔ 20 سالہ لڑکی کی 45 سالہ نابینا شخص سے شادی کیوں کی؟ آپ بھی داد دیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سب نے کہا تم سے کون شادی کرے گا، آج ایک بیٹی کا والد ہوں ۔۔ 20 سالہ لڑکی کی 45 سالہ نابینا شخص سے شادی کیوں کی؟ آپ بھی داد دیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔