اکثر مردوں کا پیٹ شادی کے بعد باہر کیوں آجاتا ہے؟ جانیے اس کی 3 اہم وجوہات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

شادی شدہ مردوں کے پیٹ کا باہر آجانا عام سی بات ہے اور اب تشویشناک بات یہ ہے کہ شادی سے قبل ہی مردوں اور نوجوانوں کے پیٹ باہر آنا شروع ہوگئے ہیں۔
آخر اس کی کیا وجوہات ہوسکتی ہیں اس حوالے سے آج ہم جانیں گے۔
ایک تحقیق کے مطابق بڑی کمر یا بڑا پیٹ انسان کے لیے خطرے کا عنصر ہوسکتا ہے کیونکہ اس سے دل کی بیماری کا خطرہ ہوتا ہے۔
یہ بالکل واضح طور پر نہیں کہا گیا کہ مردوں کا پیٹ باہر کیوں آجاتا ہے لیکن تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ انتڑیوں کی چربی جسم میں ہارمونل افعال کو متاثر کرتی ہے۔
ہیلتھ لائن ویب سائٹ کے مطابق ڈیاسٹاسس ریکٹی اس وقت ہوتی ہے جب آپ اپنے پیٹ کے پٹھوں پر بہت زیادہ دباؤ ڈالتے ہیں۔ یہ ان کو کھینچنے اور الگ کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔
اس کے علاوہ مردوں بالخصوص آج کے نوجوانوں کے پیٹ باہر آنے کی وجوہات آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

1-نیند پوری نہ ہونا

نیند کی کمی وزن میں اضافے کا سبب بنتی ہے اور اس سے پیٹ کی چربی بھی بڑھ سکتی ہے۔ مختصر نیند کھانے کی مقدار میں اضافے سے منسلک ہے، جو پیٹ کی چربی کو بڑھانے میں کردار ادا کرتی ہے۔

2- ورزش سے جی چرانا

آج کے نوجوان موبائل استعمال کرنے میں وقت گزار دیتے ہیں اور اپنی فٹنس پر توجہ نہیں دیتے۔ نتیجہ یہ سامنے آتا ہے کہ بیٹھے رہنے سے پیٹ باہر آجاتا ہے۔ کوشش کریں ورزش کرنے کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنائیں۔

3- سگریٹ نوشی

آج کل کے مرد و نوجوان میں سکریٹ نوشی عام ہوچکی ہے جس کے کئی نقصانات پائے جاتے ہیں۔ محققین کے مطابق وہ سگریٹ نوشی کو پیٹ کی چربی کی براہ راست وجہ نہیں سمجھتے ، لیکن وہ یقین رکھتے ہیں کہ یہ ایک خطرے کا عنصر ہے۔

Mardon Ka Pait Kiyun Nikalta Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mardon Ka Pait Kiyun Nikalta Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mardon Ka Pait Kiyun Nikalta Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Reshma  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3616 Views   |   09 Apr 2022
About the Author:

Reshma is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Reshma is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اکثر مردوں کا پیٹ شادی کے بعد باہر کیوں آجاتا ہے؟ جانیے اس کی 3 اہم وجوہات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

اکثر مردوں کا پیٹ شادی کے بعد باہر کیوں آجاتا ہے؟ جانیے اس کی 3 اہم وجوہات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اکثر مردوں کا پیٹ شادی کے بعد باہر کیوں آجاتا ہے؟ جانیے اس کی 3 اہم وجوہات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔