طلاق کے بعد جنید صفدر دوبارہ دلہا بننے کے لئے تیار۔۔ ہونے والی دلہن کون ہے؟

Maryam Nawaz Son Junaid Safdar Set For Second Marriage

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے صاحبزادے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ باوثوق ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جنید صفدر کا رشتہ طے پا گیا ہے اور عنقریب لاہور میں ان کی منگنی کی تقریب منعقد ہوگی۔

خبروں کے مطابق جنید کی منگیتر کوئی اور نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے قریبی رشتہ دار کی نواسی ہیں۔ ان کا رشتہ عثمان جاوید کی صاحبزادی سے طے ہوا ہے، جو میاں طارق شفیع کے صاحبزادے ہیں۔ طارق شفیع، نواز شریف کے چچا زاد بھائی جاوید شفیع کے بھائی ہیں، جو کہ اتفاق گروپ انڈسٹریز کا ایک نمایاں نام ہیں۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ماڈل ٹاؤن میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر ہونے والی ایک نجی ملاقات کے دوران کیا گیا، جس میں دونوں خاندانوں کے اہم افراد، بشمول نواز شریف، مریم نواز اور طارق شفیع شریک تھے۔

ذرائع نے بتایا، رشتہ باقاعدہ طے پا چکا ہے، اور اب منگنی کی تاریخ جلد طے کی جائے گی۔ نکاح کی تقریب بھی دونوں خاندانوں کی باہمی مشاورت سے طے ہوگی۔

یاد رہے کہ یہ جنید صفدر کی دوسری شادی ہوگی۔ ان کی پہلی شادی 2021 میں لندن کے مشہور ہوٹل ’دی لینسبرو‘ میں عائشہ سیف سے ہوئی تھی، جو قطر میں مقیم معروف بزنس مین سیف الرحمان کی بیٹی تھیں۔ بدقسمتی سے یہ رشتہ زیادہ دیر نہ چل سکا اور دونوں نے اکتوبر 2023 میں راہیں جدا کر لیں۔

اب سب کی نظریں جنید صفدر کی اس نئی شروعات پر لگی ہیں۔ کیا اس بار قسمت ان پر مہربان ہوگی؟ منگنی کی تاریخ کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے۔

Maryam Nawaz Son Junaid Safdar Set For Second Marriage

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Maryam Nawaz Son Junaid Safdar Set For Second Marriage and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maryam Nawaz Son Junaid Safdar Set For Second Marriage to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   3859 Views   |   29 May 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 May 2025)

طلاق کے بعد جنید صفدر دوبارہ دلہا بننے کے لئے تیار۔۔ ہونے والی دلہن کون ہے؟

طلاق کے بعد جنید صفدر دوبارہ دلہا بننے کے لئے تیار۔۔ ہونے والی دلہن کون ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ طلاق کے بعد جنید صفدر دوبارہ دلہا بننے کے لئے تیار۔۔ ہونے والی دلہن کون ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔