رمضان میں سحری کا مزہ ہی الگ ہوتا ہے، کیونکہ یہ وہ وقت ہوتا ہے جبکہ گھر والوں کو نیند سے جگانا بھی خواتین کی ذمہ داری ہوتی ہے، کھانا بنانا بھی اور پھر سب صاف صفائی بھی ان کے ذمہ ہوتی ہے۔
ایسے میں سحری میں کیا بنائیں اور کیا کھائیں، کہ خود بھی دن بھر بھوک پیاس سے نڈھال نہ ہوں اور نہ ہی گھر کے دیگر افراد کو کمزوری نہ ہو۔
آئیے کے فوڈز سے جانیئے کہ سحری میں وہ کون سے کھانے ہیں جو دن بھر بھوک پیاس کا احساس ہونے نہیں دیتے ہیں۔
کھانے:
سحری میں ایک کپ دہی میں آدھا چمچ الائچی پاؤڈر مکس کرکے کھانے سے نہ تو پیٹ بھوکا رہتا ہے اور نہ ہی دن بھر ایسا لگتا ہے جیسے پیٹ میں بھوک سے جلن ہو رہی ہو۔
٭ پراٹھا ضرور کھائیں، مگر اس کو دہی کے ساتھ ہی استعمال کرلیں تاکہ پیاس زیادہ نہ لگے اور ڈی ہائیڈریشن نہ ہو۔
٭ آدھا کپ نیم گرم پانی کو کچے دودھ میں مکس کرکے پیسے سے بھی کمزوری محسوس نہیں ہوتی ہے۔
٭ سحری میں سونف کو چبا کر کھانے سے بھی آپ فریش رہتے ہیں۔
٭ پھلوں کا جوس یا 2 کھجوریں لازمی استعمال کریں۔