پریشر کُکر پھٹا اور میرا چہرہ جل گیا، شوہر نے گھر سے نکال دیا۔۔ وہ کون سی دال ہے جس کو پریشر کُکر میں پکانے سے اس کے پھٹنے اور موت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں؟

pressure-cooker-se-face-burn-hugya

پریشر کُکر کا استعمال ہر خاتون کو بہت احتیاط سے کرنا چاہیے کیونکہ یہ جتنا کارآمد ہے اتنا ہی نقصان دہ بھی ہے۔ اس کے متعلق اکثر یہ سننے کو آپ کو بھی ملا ہوگا کہ کُکر پھٹ گیا اور چہرہ یا ہاتھ جل گئے۔

برازیل کے علاقے ریسیف کے ایک ہسپتال میں 70 سال کے ڈاکٹر مارکو بیریٹو کو بار بار ایک ہی کہانی سننے کو ملتی ہے کہ ’پریشر کُکر پھٹ گیا۔‘ ڈاکٹر مارکو سرجن کہتے ہیں کہ اوسطاً کم از کم ایک ایسا مریض ہر ہفتے ان کے پاس آتا ہے جو لوبیے کی دال کے لیے پریشر کُکر استعمال کر رہا تھا اور وہ اس کے سامنے پھٹ گیا۔ لوبیا برازیل میں بنیادی خوراک ہے، جسے وہاں کے لوگ روزانہ کی بنیاد پر کھاتے ہیں۔ ڈاکٹر مارکو کے پاس دل دہلا دینے والے ایسے کیس ہیں، جن میں ایک شخص کے چہرے پر اُبلتا ہوا کھانا چپک گیا، جب کُکر کی کیپ ایک کے منھ پر زور سے لگی اور اسے زخمی کر دیا یا جب اس حادثے کی وجہ سے مریض کی آدھی بینائی ختم ہو گئی۔

اتنے سارے کیسز سامنے آنے کے باوجود ڈاکٹر مارکو کے ذہن میں یہ خیال کبھی نہیں آیا کہ وہ پریشر ککر کا استعمال چھوڑ دیں۔ ان کے مطابق وہ پریشر ککر کو گوشت اور دیگر پکوان تیار کرنے کے لیے گھر میں بغیر کسی مشکل کے استعمال کرتے ہیں۔ ان کے مطابق اس کے ’صحیح استعمال سے کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔ ماہرین کی رائے ہے کہ پریشر ککر کا استعمال بند نہیں ہونا چاہیے۔

انجینیئر لینڈرو پوسامے کا کہنا ہے کہ آپ کو ان مشینی چیزوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں بلکہ ان کی قدر کرنی چاہیے۔ ان چیزوں کی مرمت اور دیکھ بھال حادثے کے خطرے کو عملی طور پر ختم کر دیتی ہے۔‘ پروفیسر زینیر دالا کوستا کہتے ہیں کہ ’ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ اس کا استعمال محفوظ ہے۔ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ باورچی خانہ بنیادی طور پر ایک پر خطر جگہ ہے اور آگ والی جگہ پر موبائل کا استعمال نہ کریں۔ اس کے باوجود حادثات ہوتے رہتے ہیں جیسا کہ سوشل نیٹ ورکس پر شیئر کی جانے والی درجنوں ویڈیوز سے ظاہر ہوتا ہے، جن میں ایسے پریشر ککر کے پھٹنے کے لمحات دکھائے جاتے ہیں۔ اس طرح کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد لوگوں پر خوف طاری ہو جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق حادثات کی زیادہ تعداد کی وجہ معلومات کی کمی ہے۔

52 برس کی لوسیلائیڈ ماریا ڈا سلوا گھر میں دوپہر کا کھانا بنا رہی تھیں، جب حالات ان کے قابو سے باہر ہو گئے۔ وہ ایک چولہے پر چاول پکا رہی تھیں اور دوسری طرف پریشر ککر میں لوبیا پک رہا تھا تو عین اس وقت یہ دھماکہ ہوا۔ گرم لوبیا اڑ کر ان کے چہرے پر آ لگا۔ انھوں نے بتایا کہ ’میں نے اپنی آنکھیں بند کر لیں اور چہرے پر گرم بھاپ محسوس کر رہی تھی۔ میں اپنے بیٹے کو چیخ کر مدد کے لیے پکار رہی تھی۔‘ پریشر ککر پھٹنے سے مکان کی چھت کو بھی نقصان پہنچا اور گھر کے شیشے تک ٹوٹ گئے۔ لوسائلائیڈ کے اہلخانہ انھیں صحت کے مرکز میں لے گئے۔ ان کا چہرہ اتنا جل گیا کہ انھیں نو دن تک ہسپتال میں رہنا پڑا۔ دھماکے کی وجہ پریشر ککر سے متعلق معلومات کی کمی تھی۔

انھوں نے بتایا کہ انھیں اتنا یاد ہے کہ حادثے سے چند ہفتے قبل ان کے شوہر نے پریشر ککر کے سیفٹی والو کو اس طرح کس دیا تاکہ وہ کھل نہ سکے۔ انھوں نے بھاپ کا راستہ بند کر دیا۔ وہ چاہتے تھے کہ بھاپ گھر میں نہ پھیلے۔ ان کے مطابق ہمارے پاس وہ معلومات نہیں تھیں کہ والو کو بھاپ کے باہر نکلنے اور پھٹنے کے لیے کھولنا پڑتا ہے۔ ان کی رائے میں بہت سے لوگ اس متعلق معلومات نہیں رکھتے ہیں۔ یہی بات حادثے کا سبب بنی کہ بھاپ کو باہر نکلنے کا راستہ نہ ملا اور پھر پریشر ککر پھٹ گیا۔ لینڈرو پوسامے کے مطابق اس کی مثال کار کے ٹائر جیسی ہے۔ جب آپ اس میں زیادہ سے زیادہ ہوا بھرتے جائیں گے تو پھر وہ پھٹ ہی جائے گا۔ پریشر ککر کے والو کے ساتھ بھی ایسی چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی کہ بھاپ باہر نکلنے کے بجائے اندر ہی دباؤ بڑھا رہی تھی اور پھر یہ بدقسمت حادثہ ہوا۔ اس واقعے کے بعد خاتون کو ان کے شوہر نے بھی گھر سے نکال دیا تھا۔

پریشر ککر سے حادثے کے امکانات کو کیسے کم کیا جائے؟

ہمیشہ چیک کریں کہ جس والو سے بھاپ نکلتی ہے وہ صاف اور شفاف ہے۔

برتن کو عام طور پر دو تہائی سے زیادہ نہ بھریں اور اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ ایسی غذائیں بھی ہیں جو پکنے کے بعد مزید پھیل جاتی ہیں۔

پانی کے بغیر برتن کا استعمال نہ کریں۔

پریشر ککر کے اندر کبھی بھی کنٹینرز استعمال نہ کریں، جیسے گاڑھے دودھ کے ڈبے جو اندرونی دباؤ کی وجہ سے پھٹ سکتے ہیں۔

چیک کریں کہ ڈھکن محفوظ طریقے سے بند ہے۔

جب آپ آگ کو بند کردیں تو برتن کو ٹھنڈا ہونے دیں۔

اگر آپ کولنگ کے عمل کو تیز کرنا چاہتے ہیں اور پریشر ریلیز کرنا چاہتے ہیں تو آپ برتن میں ٹھنڈا پانی ڈال سکتے ہیں لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ والو پر پانی نہ پھیلے جہاں سے بھاپ نکلتی ہے۔

ڈھکن کو کبھی نہ کھولیں جب تک کہ تمام بھاپ نکل نہ جائے۔ لوبیے کی دال پریشر کُکر میں پکانے سے پرہیز کریں۔

Pressure Cooker Se Face Burn Hugya

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pressure Cooker Se Face Burn Hugya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pressure Cooker Se Face Burn Hugya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira   |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   27117 Views   |   07 Nov 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

پریشر کُکر پھٹا اور میرا چہرہ جل گیا، شوہر نے گھر سے نکال دیا۔۔ وہ کون سی دال ہے جس کو پریشر کُکر میں پکانے سے اس کے پھٹنے اور موت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں؟

پریشر کُکر پھٹا اور میرا چہرہ جل گیا، شوہر نے گھر سے نکال دیا۔۔ وہ کون سی دال ہے جس کو پریشر کُکر میں پکانے سے اس کے پھٹنے اور موت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پریشر کُکر پھٹا اور میرا چہرہ جل گیا، شوہر نے گھر سے نکال دیا۔۔ وہ کون سی دال ہے جس کو پریشر کُکر میں پکانے سے اس کے پھٹنے اور موت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔