آنکھ میں خارش بھی ہوتی اور پانی بھی بہتا ہے۔۔ شہر بھر میں آنکھوں کا تیزی سے پھیلنے والا مرض کیا ہے؟ ڈاکٹروں نے ہدایات جاری کردیں

کراچی میں آنکھوں کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں آشوب چشم کے مریضوں میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔ آنکھوں کے علاج کے لئے آنے والے مریضوں میں بڑی تعداد آشوب چشم کے مریضوں کی ہے۔ یہ بیماری چھونے سے پھیلتی ہے اور کافی تکلیف دہ ہوسکتی ہے لیکن اس سے بچا جاسکتا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم اپنے قارئین کو آشوبِ چشم کی علامات اور اس سے متعلق احتیاط کے بارے میں بتائیں گے۔

آشوبِ چشم کیا ہے؟ جانیں اس کی علامات

آشوبِ چشم کو انگریزی میں Ophthalmia کہتے ہیں۔ اس سے مراد آنکھوں کی سوزش ہے۔ آشوبِ چشم کی وجہ انفیکشنز، الرجی، قوت مدافعت میں کمی، آنکھ میں کسی چیز کا پڑ جانا یا کسی آشوب چشم میں مبتلا مریض سے رابطہ بھی ہوسکتا ہے۔ اس کیفیت میں آنکھیں سرخی مائل ہوجاتی ہیں۔ پانی بہنے لگتا ہے، جلن یا چبھن کا احساس، خارش اور درد بھی ہوسکتا ہے۔

احتیاط اور علاج

آشوب چشم کی علامات ظاہر ہونے کے بعد اپنی آنکھوں کو رگڑمے یا ملنے سے گریز کریں۔

ہاتھوں کو دھوئیں اور صاف رکھیں۔

روازنہ تولیہ اور چہرے اور ہاتھوں کو پونچھنے والے کپڑے کو تبدیل کرتے رہیں۔ ہر بار دھلا ہوا کپڑا استعمال کریں۔

تولیہ اور ہاتھ وغیرہ پونچھنے والا کپڑا کسی اور سے شئیر نہ کریں۔

تکیہ غلاف بھی بدلتے رہیں۔

آنکھوں کا میک اپ معیاری استعمال کریں اور سونے سے پہلے اچھی طرح صاف کریں۔ کاجل یا آئی لائنر پھیل جائے تو آنکھوں کے اندر نہ جانے دیں۔

آنکھوں کا میک اپ کسی سے شئیر نہ کریں

کانٹیکٹ لینس پہننے والے افراد فوری طور پر آنکھوں کے معالج سے رجوع کریں۔

جہاں تک اس مرض کے علاج کا تعلق ہے تو ڈاکٹر عام طور پر آنکھوں کو بار بار نم کپڑے سے صاف کرنے کا مشورہ دے سکتے ہیں۔ علامات ظاہر ہوتے ہی ڈاکٹر سے رجوع کرلینا بہتر ہے۔

Ophthalmia Disease Symptoms And Cure

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ophthalmia Disease Symptoms And Cure and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ophthalmia Disease Symptoms And Cure to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1794 Views   |   28 Aug 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

آنکھ میں خارش بھی ہوتی اور پانی بھی بہتا ہے۔۔ شہر بھر میں آنکھوں کا تیزی سے پھیلنے والا مرض کیا ہے؟ ڈاکٹروں نے ہدایات جاری کردیں

آنکھ میں خارش بھی ہوتی اور پانی بھی بہتا ہے۔۔ شہر بھر میں آنکھوں کا تیزی سے پھیلنے والا مرض کیا ہے؟ ڈاکٹروں نے ہدایات جاری کردیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آنکھ میں خارش بھی ہوتی اور پانی بھی بہتا ہے۔۔ شہر بھر میں آنکھوں کا تیزی سے پھیلنے والا مرض کیا ہے؟ ڈاکٹروں نے ہدایات جاری کردیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔