سوئیٹر کی زپ خراب یا ٹوٹ گئی ہے تو.. جیکٹ اور سوئیٹر کی زپ ٹھیک کرنے کے 3 کارآمد طریقے

سردیوں کا ایک بڑا مسئلہ سوئیٹر اور جیکٹ کی زپ کا ٹوٹنا یا خراب ہوجانا بھی ہوتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو نئی زپ لگوانی پڑتی ہے۔ آج کے آرٹیکل میں آپ کو اس مشکل سے نکلنے کے کچھ طریقے بتائے جارہے ہیں۔

نیچے سے الگ زپ کو ٹھیک کرنے کے لئے

اگر زپ نیچے سے الگ ہوگئی ہے اور بار بار کھل جاتی ہے تو تھوڑی موٹی پلاسٹک کا چھوٹا سا ٹکڑا کاٹیں اور اسے جیکٹ کے نچلے حصے پر سیٹ کر کے ہلکا سا گرم کریں۔ پلاسٹک پگھل کر زپ پر اچھی طرح فٹ ہوجائے گی اور زپ کام کرنے لگے گی۔ طریقے کو تفصیل سے سیکھنے کے لئے ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں۔

بار بار زپ کا پھنسنا

اگر زپ بیچ میں سے پھنس جائے تو زور آزمائی کرنے کے بجائے نوکدار پینسل کو زپ پر پھیریں یہاں تک کہ زپ چکنی ہوجائے۔ اگر پھر بھی زپ پھنسے تو ایک کاٹن والی تیلی کو ہلکے سے پیٹرولیم جیلی میں کوٹ کر کے زپ پر پھیریں۔

زپر ٹوٹ جانا

اگر زپر کھولتے یا بند کرتے ہوئے ٹوٹ جائے تو پلاس لے کر اسے کناروں سے دبائیں اور چلانے کی کوشش کریں۔ یہ طریقہ صرف سوئیٹر یا جیکٹ پر نہیں بلکہ پینٹ کی زپ اور بیگز کی زپ پر بھی آزمائے جاسکتے ہیں۔

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   713 Views   |   12 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about سوئیٹر کی زپ خراب یا ٹوٹ گئی ہے تو.. جیکٹ اور سوئیٹر کی زپ ٹھیک کرنے کے 3 کارآمد طریقے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (سوئیٹر کی زپ خراب یا ٹوٹ گئی ہے تو.. جیکٹ اور سوئیٹر کی زپ ٹھیک کرنے کے 3 کارآمد طریقے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.