ایک قہوے سے 8 طرح کی مختلف بیماریوں کا علاج ممکن ۔۔۔ لیکن کیسے؟

چائے اور قہوہ پاکستان کی روایات کا حصہ ہے اور پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ یہاں کا رُخ کرنے والے غیر ملکی بھی اسے بھر پور پسند کرتے ہیں، لیکن قہوہ (بلیک ٹی) آپ کو مختلف طبی مسائل سے نجات دلانے کے لیے بھی بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔
ماہرینِ صحت کے مطابق قہوہ جسم کے اندر اور باہر کی سطح دونوں کے لیے ہی حیران کن طبی فوائد کا حامل ہوتا ہے، قہوہ کے چند زبردست اور قابلِ ذکر فائدے درج ذیل ہیں۔

نظام ہاضمہ بہتر کرے :

قہوے کا سب سے کار آمد فائدہ تو یہ ہے کہ قہوہ میں موجود کیمیکلز نظامِ ہاضمہ پر مثبت اور سکون آور اثرات مرتب کرتے ہیں، محققین کے مطابق چائے میں موجود پولی فینولز معدے میں موجود صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریا کی مقدار کو بڑھاتے ہیں جبکہ یہ نقصان دہ بیکٹیریا کی روک تھام کے لئے بھی کرتے ہیں۔

پیروں کی بو سے نجات:

پیروں سے اگر بو آئے تو یہ ایک عجیب تاثر پیدا کر دیتی ہے جس سے اردگرد کے لوگ بھی بُرا محسوس کرتے ہیں تاہم اس بو کو دور کرنے کے لئے تیز قہوے سے پیروں پر آنے والے پسینے میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے، اس کے لیے 2 ٹی بیگز کو آدھا لیٹر پانی میں 15منٹ تک ابالیں، اس کے بعد ٹی بیگز کو نکال کر چائے کو آدھے گیلن پانی میں ڈال دیں، اب اس مکسچر کو ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر اپنے پیروں کو پندرہ سے تیس منٹ تک ڈبو کر رکھیں، اس عمل کو کچھ دن تک روزانہ دہرائیں تو پیروں کی بو سے مکمل نجات مِل جائے گی۔

ذیابطیس کا خطرہ کم کرے:

ذیابطیس ایک میٹابولک مرض ہے جو کہ دنیا بھر میں وباء کی طرح پھیل رہا ہے اور اکثر افراد کو اس کا علم بھی کافی دیر سے ہوتا ہے، اس کے لئے کہوے کا استعمال مفید ہے، روزانہ 2 سے 3کپ قہوہ پینا ذیابطیس ٹائپ ٹو کا خطرہ 42 فیصد تک کم کردیتا ہے، اس میں موجود بائیو ایکٹیو کمپاؤنڈ اس حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

منہ کے چھالوں کا علاج:

چائے میں فلیونوئیڈز اور کیفین موجود ہوتے ہیں، لہٰذا منہ کے یا ہونٹوں کے کونوں پر زخم سے نجات کے لیے استعمال شدہ ٹھنڈے ٹی بیگ کو متاثرہ جگہ پر لگائیں اور دس منٹ تک دبا کر رکھیں، یہ عمل دن میں 3 سے 4 دفعہ دہرائیں اس سے چھالوں میں جلد آرام آئے گا۔

آنکھوں کی خارش میں کمی:

اگر آنکھوں میں خارش کا سامنا ہے اور آنکھیں خشک ہو رہی ہوں تو 2 ٹی بیگز کو گرم پانی میں 10 منٹ تک ڈبو کر رکھیں، پھر باہر نکال کر اس میں سے اضافی پانی کو دبا کر نکال دیں اور پھر ٹی بیگز کو 10 منٹ تک اپنی آنکھوں پر لگائے رکھیں، اس سے خارش میں آرام اور سوجن میں کمی آئے گی ساتھ ہی آنکھوں کے گِرد موجود ہلکے بھی کم ہوں گے۔

مسوڑھوں کی صحت میں بہتری:

قہوہ میں ایسے اجزاء ہوتے ہیں جو ٹشوز کی سوجن کم کرنے کے ساتھ مسوڑھوں سے خون بہنے کو روکتے ہیں، اگر کسی کو مسوڑھوں میں سوزش کا سامنا ہے، تو بھیگے ہوئے ٹی بیگز کو براہ راست ان پر لگائیں، آپ چائے کو بھی ماؤتھ واش کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں، جس سے مسوڑھوں کی صحت میں بہتری آتی ہے۔

امراض سے نجات:

قہوہ میں موجود فلیونوئڈز دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں، اس کے لئے روزانہ 2 سے 3 کپ قہوہ کا استعمال کریں تو فائدے مند ثابت ہوگا۔

ہیضے سے بچائے :

قہوے میں موجود تیزابیت آنتوں کی صفائی کرتی ہے، جس سے جسم کو سیال مواد جذب کرنے میں مدد ملتی ہے اور آنتوں کی سوجن میں کمی آتی ہے، بہتر فائدے کے لیے بغیر کیفین کے قہوہ کو پی کر دیکھیں، جس میں اگر شہد بھی ملا کر کیا جائے تو بہتر فوائد ہو سکتے ہیں۔

Qehwa Se 8 Bemariyon Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Qehwa Se 8 Bemariyon Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Qehwa Se 8 Bemariyon Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3019 Views   |   19 Jan 2022
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ایک قہوے سے 8 طرح کی مختلف بیماریوں کا علاج ممکن ۔۔۔ لیکن کیسے؟

ایک قہوے سے 8 طرح کی مختلف بیماریوں کا علاج ممکن ۔۔۔ لیکن کیسے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایک قہوے سے 8 طرح کی مختلف بیماریوں کا علاج ممکن ۔۔۔ لیکن کیسے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔