ہڈیوں کا گودا پیدا کرے، خون صاف کرے، جلدی امراض میں فائدہ پہنچائے، کیا آپ اروی کے ان فوائد سے واقف ہیں؟

اروی ایک لیس دار، جڑ والی، مزیدار اور پسندیدہ سبزی کہلاتی ہے۔ جو کہ پاکستان سمیت ایشیاء کے مختلف ممالک میں کاشت کی جاتی ہے۔ یہ جڑ والی سبزی ہے۔ اس کا چھلکا بھورے رنگ کا ہوتا ہے اور اس کا مغز سفید رنگ کا ہوتا ہے۔ یہ خوش گوار ذائقے والی سبزی ہے جسے بچے بھی خاصے شوق سے کھاتے ہیں۔ اس کو اگر اکیلے پکایا جائے تو اس کا مزاج گرم ہوتا ہے لیکن اگر گوشت کے ساتھ پکائیں تو معتدل ہوتا ہے۔ اروی کے علاوہ اروی کے پتے بھی کھائے جاتے ہیں ۔ ہمارے یہاں ان پتوں کو کھانے کا رواج نہیں ہے لیکن اکثر ممالک میں اس کے پتے بھی پکا کر یا تل کر کھائے جاتے ہیں۔ اروی میں بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں، اور یہ معدنیات اور مختلف وٹامنز حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس میں فائبر، وٹامن سی، میگنیشیم، پوٹاشیم، اور وٹامن ای شامل ہوتے ہیں، اس کے علاوہ ایک کپ پکی ہوئی سبزی میں تقریباً ایک سو ستاسی کیلوریز ہوتی ہیں۔

اروی کے فوائد:

ہڈیوں کا لیس پیدا کرتی ہے:

یہ ہڈیوں کا گودا بھی پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے، اس کا لیس گھٹنوں اور جوڑوں وغیرہ میں جو لیس کم ہو جاتا ہے وہ دوبارہ پیدا کرتا ہے۔

آنتوں کے افعال کو بہتر بنائے:

آنتوں کی خشکی کو دور کرکے ان کے افعال کو بہتر بناتی ہے ۔ یہ لیس دار سبزی ہے، اس کا لیس آنتوں کی خشکی کو دور کرتا ہے۔

سینے کی خشکی :

اس کا استعمال سینے کی خشکی کے لیے بھی مفید پایا گیا ہے۔

بلڈ پریشرکنٹرول کرے:

اروی بلڈپریشر کو کم کرتی ہے۔ دورانِ خون کو رواں کرتی ہے۔ جس سے بلڈ پریشراعتدال میں رہتا ہے۔

جلدی امراض میں مفید:

یہ جلدی امراض میں بالخصوص فائدہ دیتی ہے اور جلد کی خشکی اور جسم کی شکنیں دور کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کا لیس جلد کی خشکی دور کرتا ہے۔ جھریوں اور جھائیوں کا خاتمہ کرتا ہے۔

دل کی صحت:

اس سبزی میں نہایت اعلٰی درجے کا فائبر پایا جاتا ہے جوکولیسٹرول کی سطح کم اور متوازن رکھنے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ چوں کہ یہ کولیسٹرول سے پاک سبزی ہے،اس لئے دل کے لئے بھی مفید ہے، اس کے ساتھ ساتھ اس میں وٹامن اے کی بھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے جس دل کے لئے فائدہ مند ہے۔

مثانے کے امراض:

بھنی ہوئی اروی بطور سالن پیشاب اور مثانے کے امراض کو ختم کرتی ہے مگر شوربے والی اروی فائدہ مند نہیں ہے۔

دودھ پلانے والی خواتین کے لیے مفید:

یہ سبزی دودھ پلانے والی خواتین کے لیے بہت مفید ثابت یوتی ہے۔ اس کے استعمال سے خواتین کے دودھ میں اضافہ ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ کمزوری بھی دور کرتی ہے۔۔ اروی میں نشاستہ اور وٹامن سی کے اجزاء وافر ہوتے ہیں۔ جوکہ دودھ میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈنٹس کا ذریعہ:

یہ اینٹی آکسیڈنٹس کا بھی بہترین ذریعہ ہے ، اس میں پولی فینولز جیسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو کہ کینسر کی روک تھام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ بیٹا کیروٹین اور وٹامن اے بھی موجود ہے جو دوسرے امراض میں بھی مفید ہے۔

گلٹیوں کے لیے مفید

بعض اوقات جلد کے نیچے گلٹیاں اور گانٹھیں نمودار ہو جاتی ہیں، جن سے چھٹکارا پانے کے لیے اروی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ ان گلٹیوں کو ختم کرنے کے لیے اروی کے پتوں اور اس کی ڈنڈیوں سے رس نکال لیں۔ اس رس میں تھوڑا سا نمک ملا کر گلٹیوں والی جگہ پر اچھے طریقے سے لیپ کریں۔ چند دن تک اس نسخے پر عمل کرنے سے گلٹیاں ختم ہونا شروع ہو جائیں گی۔

احتیاطی تدابیر:

ان فوائد کے باوجود اروی کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔ مثلاً یہ بادی ہے۔ بلغم پیدا کرتی ہے اس کے کھانے سے ریاح پیدا ہوتی ہے۔ بہرحال اگر اروی کا سالن بناتے وقت مناسب احتیاط کرلی جائے تو ان خرابیوں کا سدباب کیا جاسکتا ہے۔
اس کا سالن بنانے کے لیےضروری ہے کہ اروی کو چھیل کر نمک لگا کر تھوڑی دیر رکھ دیا جائے اور پھر لونگ، دارچینی اور گرم مصالحے کے ساتھ اس کو گھی میں بھون لیا جائے اور اس پر اگر لیموں چھڑک لیا جائے تو اس کا بادی پن بھی دور ہو جائے گا۔ موسم برسات میں اروی کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے۔
عام طور پر یہ سبزی بھی دوسری سبزیوں اور گوشت کے ساتھ ملاکر پکائی جاتی ہے، بچوں کو عموماً آلو کے دھوکے میں یہ سبزی کھلائی جاتی ہے کیونکہ پکنے کے بعد یہ آلو سے ملتی جلتی شکل میں ہوتی ہے۔ اس کی بھجیا بھی پکائی جاتی ہے۔ اس کے باریک چھلکے کو اتار کر تیل یا گھی میں پکایا جاتا ہے۔اروی خون کو صاف کرتی ہے۔ جسم کو فربہ کرتی ہے اور طاقتور بناتی ہے۔ اس میں اگر لیموں نچوڑا جائے تو ذائقے اورفائدے میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ اگر زیرہ، اجوائین، کالی مرچیں اور اناردانہ ساتھ میں استعمال کیا جائے تو اروی کی افادیت اور ذائقہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کو بار بار نہیں دھونا چاہیے کیونکہ اس طرح اس کے قدرتی اجزاء کم ہو جاتے ہیں ۔

Arvi Khane Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Arvi Khane Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Arvi Khane Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5171 Views   |   27 May 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 October 2024)

ہڈیوں کا گودا پیدا کرے، خون صاف کرے، جلدی امراض میں فائدہ پہنچائے، کیا آپ اروی کے ان فوائد سے واقف ہیں؟

ہڈیوں کا گودا پیدا کرے، خون صاف کرے، جلدی امراض میں فائدہ پہنچائے، کیا آپ اروی کے ان فوائد سے واقف ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہڈیوں کا گودا پیدا کرے، خون صاف کرے، جلدی امراض میں فائدہ پہنچائے، کیا آپ اروی کے ان فوائد سے واقف ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔