“15 برس کی عمر میں شادی اور اب بچہ بھی“
“ فاخر کی تو ابھی تک داڑھی نہیں نکلی اور یہ باپ بن رہے ہیں“
“کیسے ماں باپ ہیں جنھوں نے اپنی بیٹی کو ایسا کردار ادا کرنے کی اجازت دی جبکہ وہ بچی واقعی صرف 15 برس کی ہے؟“
سوشل میڈیا پر اس وقت اس طرح کے کئی تبصرے مشہور ڈرامہ سیریل “مائی ری“ کی نئی قسط دیکھنے کے بعد کیے جارہے ہیں جس میں ڈرامے کی مرکزی کردار عینی کو حاملہ دکھایا گیا ہے جبکہ اس کی عمر محض 15 سال ہے۔
ڈرامے کی نئی قسط میں دکھایا گیا ہے کہ عینی جو کمرے کا دروازہ کھولنے جاتی ہے اچانک چکرا کر گر پڑتی ہے جس کے بعد اسے فوری اسپتال لے جایا جاتا ہے جہاں ڈاکٹر معائنہ کرنے کے بعد عینی کی والدہ اور شوہر پر کم عمری کی شادی کرنے پر برس پڑتی ہیں اور عینی کے حمل کی تصدیق کرتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ بے شک ڈرامہ کم عمری کی شادی کے خلاف بنایا گیا ہے لیکن اس میں بھی ایک بچی کو حاملہ دکھانے کی ضرورت نہیں تھی جبکہ ایک صارف کا کہنا ہے کہ ڈرامے میں دونوں بچوں کے درمیان رومانوی مناظر دکھائے جارہے ہیں اور دکھایا جارہا ہے کہ لڑکا لڑکی کا خیال رکھ رہا ہے تو کیا لوگ اب کم عمری کی شادی کو غلط سمجھیں گے؟
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mai Ri Dramay Par Logon Ki Tanqeed and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mai Ri Dramay Par Logon Ki Tanqeed to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.