گڑ ڈالو تو چائے خراب ہوجاتی ہے۔۔ شیف نے بتائی ایسی ٹب جس سے گڑ کی چائے خراب بھی نہ ہو اور بنے مزیدار

خواتین اس بات کی شکایت کرتی ہیں کہ جب بھی چائے میں گڑ ملانے کی باری آتی ہے تو پوری چائے پھٹ جاتی ہے اور دودھ ضائع ہوجاتا ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے ہم ایک آسان ٹپ بتانے جارہے ہیں جس سے آپ جب چاہیں مزیدار گڑ ی چائے کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

چائے بنانے کے اجزاء

اس چائے کے لئے آپ کو آدھا چمچ پسی ہوئی چھوٹی الائچی، ڈیڑھ کپ پانی، دو کپ دودھ، ایک چٹکی نمک، دو چمچ چائے کی پتی، ایک چھوٹا ٹکڑا ادرک اور حسب ذائقہ گڑ چاہئیے۔

ترکیب:

گڑ لیتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ تازہ اور صاف ستھرا ہو۔ دودھ تب ہی پھٹتا ہے جو اس میں کئی مہینوں پرانا یا گندا گڑ ملایا جائے۔گڑ کی چائے

چائے بنانے کا طریقہ

اب چائے بنانے کے لئے دیگچی میں گڑ اور دودھ کے علاوہ تمام چیزیں ڈال کر ابال آنے تک پکائیں۔ جب چائے کا پانی ابل جائے تو اس میں گڑ کے چھوٹے ٹکڑے ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ وہ ایک جان ہوجائے۔ اس کے بعد چولہا بند کردیں۔ تقریباً بیس سے تیس سیکنڈ بعد جب چائے میں بلبلے بننا بند ہوجائیں تو پہلے سے ابلا ہوا دودھ چاہے میں شامل کرکے اچھی طرح ملائیں اور کپ میں نکال لیں اور گڑ کی مزیدار چائے کا لطف اٹھائیں۔

How To Make Gurr Tea

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like How To Make Gurr Tea and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Make Gurr Tea to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2937 Views   |   05 Mar 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

گڑ ڈالو تو چائے خراب ہوجاتی ہے۔۔ شیف نے بتائی ایسی ٹب جس سے گڑ کی چائے خراب بھی نہ ہو اور بنے مزیدار

گڑ ڈالو تو چائے خراب ہوجاتی ہے۔۔ شیف نے بتائی ایسی ٹب جس سے گڑ کی چائے خراب بھی نہ ہو اور بنے مزیدار ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گڑ ڈالو تو چائے خراب ہوجاتی ہے۔۔ شیف نے بتائی ایسی ٹب جس سے گڑ کی چائے خراب بھی نہ ہو اور بنے مزیدار سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔