اب اپنے بارچی خانے میں موجود اشیاء سے مختلف اور منفرد نسخے آزمائیں اور اپنے مسائل سے نجات پائیں

کیا آپ ہر قسم کے درد میں درد کو ختم کرنے کے لئے گولی کھا لیتے ہیں؟ ایسا ہر گز نہ کریں جانیں کہ اپنے باورچی کھانے میں موجود اجزاء سے آپ منفرد نسخے اپنا سکتے ہیں۔
تو بس پھر یہ گیارہ نسخے آزمائیں اور ہر قسم کے درد سے چھٹکارا پائیں۔

ماہواری کا درد:

دو سے تین لیموں کو ٹھنڈے پانی میں نچوڑ کر یہ پانی پی لیں، درد سے نجات کے لئے روز استعمال کریں۔

دائمی سر درد:

سیب چھیل کر کاٹ لیں اس میں نمک ڈالیں اور نہار منہ صبح کھائیں۔

گیس سے نجات:

تقریبا 1/4 چمچ بیکنگ سوڈا پانی میں ملا کر پینے سے گیس سے راحت حاصل ہو جائے گی۔

گلے میں سوجن:

تلسی کے پتوں کو پانی میں ابالیں اور جب تک پتیوں کا رس نہ نکل جائے ہلکی آنچ پر ابالیں پھر اس پانی سے غرارے کر لیں گلے کی سوزش میں فوری آرام آئے گا۔

منہ کا السر:

شہد میں کیلے ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اسے منہ کے اندر لیپ کی طرح لگائیں السر سے نجات مل جائے گا۔

ہائی بلڈ پریشر:

آملہ پاؤڈر کو دودھ میں کر روز صبح پی لیں، بلڈ پریشر نارمل رہے گا۔

دمہ سے نجات:

دمے سے نجات کے لئے ایک چمچ شہد میں آدھا چائے کا چمچ الائچی پاؤڈر ملا کر روزانہ رات پی لیں، دمہ سے چھٹکارا مل جائے گا۔

خشکی سے نجات:

سر سے خشکی دور کرنے کے لئے کھوپرے کے تیل میں کافور ملا کر سر پر لگائیں آپ روزانہ سونے سے پہلے یہ تیل لگا سکتے ہیں۔

وقت سے پہلے بال سفید ہونا:

سوکھے آملہ کھوپرے کے تیل میں اتنا پکائیں کہ یہ گھل جائیں پھر اس تیل کو روزانہ سر پر لگائیں بال کالے ہونا شروع ہو جائیں گے۔

آنکھوں کے گرد ہلکے:

آنکھوں کے گرد ہلکے ہیں تو انہیں دور کرنے کے لئے کینو کے رس میں گلیسرین مِلا کر آنکھوں پر لگائیں، ہلکے دور ہو جائیں گے۔

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3978 Views   |   19 Feb 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about اب اپنے بارچی خانے میں موجود اشیاء سے مختلف اور منفرد نسخے آزمائیں اور اپنے مسائل سے نجات پائیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (اب اپنے بارچی خانے میں موجود اشیاء سے مختلف اور منفرد نسخے آزمائیں اور اپنے مسائل سے نجات پائیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.