بچا ہوا ہم تو پھینک دیتے ہیں، لیکن سلمان خان نہیں ! مشہور اداکارہ نے سلمان کے بچے ہوئے کھانے کی ایسی حقیقت بتا دی کہ لوگ حیران رہ جائیں

سلمان خان بھارت میں رہنے والے لاکھوں غریب غرباء کی مدد ایک عرصے سے کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی فلاحی تنظیم بینگ ہیومن 2007 میں بنائی لیکن اس سے قبل بھی یہ لوگوں کی مدد کیا کرتے تھے۔ ان کی ذات کا سب سے زیادہ مثبت حصہ یہی ہے جس کی تعریف ہر خاص و عام کرتا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران مشہور اداکارہ عائشہ جھلکا نے سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے انکشافات کیے کہ: " جب بھی ہم کہیں کھانا کھانے جاتے یا کوئی کھانا لے کر آتا اس میں سے جو بھی کھانا بچ جاتا تو سلمان خان وہ پیک کروا کر باہر نکلتے تھے تاکہ جو غریب مدد کو پکارے وہ اسے دے سکیں۔ یہ تقریباً روزانہ ہوتا تھا ہ سلمان خان غریب بچوں کے لئے کھانا پیک کرواتے تھے اور راستے میں جو بھی کھانا مانگتا تھا سلمان وہ اسے دے دیتے تھے۔ "

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ: " مجھے سلمان اسی لیے پسند ہیں کیونکہ وہ ایک اچھےانسان ہیں، شوٹنگ ختم ہونے کے بعد گھر جانے سے پہلے میں انہیں بچا ہوا کھانا پیک کرتے ہوئے دیکھتی تھی، وہ کسی نہ کسی مانگنے والے کو ڈھونڈتے، اکثر رات دیر ہوچکی ہوتی تھی لیکن سلمان سڑک پر سوئے ہوئے کسی غریب کو بچا ہوا کھانا دے دیا کرتے تھے۔ "

سلمان خان نے کورونا کے 2 سالوں میں بھارت کے 5 لاکھ سے زائد خاندانوں کو مکمل خوارک اور دیگر اخراجات کی مد میں رقم دی تھی۔

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   974 Views   |   04 Oct 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about بچا ہوا ہم تو پھینک دیتے ہیں، لیکن سلمان خان نہیں ! مشہور اداکارہ نے سلمان کے بچے ہوئے کھانے کی ایسی حقیقت بتا دی کہ لوگ حیران رہ جائیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (بچا ہوا ہم تو پھینک دیتے ہیں، لیکن سلمان خان نہیں ! مشہور اداکارہ نے سلمان کے بچے ہوئے کھانے کی ایسی حقیقت بتا دی کہ لوگ حیران رہ جائیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.