کیا آپ بھی اپنی یا اپنے بچوں کی کھانسی سے پریشان ہیں تو ان آسان گھریلو نسخوں کو آزمائیں اور کھانسی سے مکمل نجات پائیں

جب سے کرونا کی وبا نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے ، اس وقت سے لوگ ایک دوسرے سے ڈرنے لگے ہیں خاص کر اگر کسی کو کھانستا دیکھ لیں تو فوراً ہی دور ہو جاتے ہیں ، اب وہ کھانسی چاہے موسمی ہو،کسی چیز کا پھندا لگ گیا ہو یا وائرل ہو۔ایسے میں کھانسنے والا لوگوں کے ردعمل سے شرمندہ ہوجاتا ہے۔یہاں ہم آپ کے لئے کھانسی کو ختم کرنے کے چند بہت آسان اور آزمودہ نسخے لائے ہیں،جنہیں استعمال کر کے آپ اس سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

1۔ ۔کالا شہتوت ایک کلو لے کربلینڈ کرلیں۔ پھراسمیں ایک کپ چینی اورچارگلاس پانی شامل کرکے پکنے رکھ دیں۔ جب پک کرگاڑھا ہوجائے اوراس میں لیس آنے لگے تو کھانسی کی دواتیارہے۔ ٹھنڈا کرکے بوتل میں بھرکر رکھ لیں۔ بڑوں کے لئے ایک گلاس پانی میں تین چمچ ملاکر پلائیں اوربچوں کوایک گلاس پانی میں ایک چمچ ملا کر پلادیں کھانسی ٹھیک ہوجائے گی۔

2۔ دودھ میں کالا زیرہ ڈال کرپکا کرچھان کرپی لیں۔ کھانسی دورہوجائے گی۔ کوشش کریں شام چاربجے سے پہلے اسے پیئیں۔ ساتھ ہی ٹھنڈی اشیاء سے پرہیز کریں۔

3۔ کیلے کا چھلکا اوربڑی الائچی توے پرجلاکرپیس لیں پھراس میں شہد ملاکر تھوڑا تھوڑا چاٹتے رہیں۔ اس ٹوٹکے سے پرانی سے پرانی کھانسی جونہ جاتی ہووہ بھی چلی جائے گی۔

4۔ ایک چمچ لونگ اوردوچمچ انار کے چھلکے پیس کراس پاؤڈر کاایک چوتھائی چمچ لے کرآدھی چمچی شہد ملاکرروزانہ تین بارچاٹنے سے کھانسی ٹھیک ہوجاتی ہے۔

5۔ تلسی کے پتوں کا رس اور ادرک کا رس ملا کرآدھا چمچ اورآدھا چمچ شہد اچھی طرح ملاکرصبح وشام لے لیں افاقہ ہوگا۔

6۔ آدھا چمچ شہد میں ایک چٹکی کالا نمک ملا کرچاٹنے سے کھانسی میں فوری آرام آتا ہے۔

7۔ چھوٹے بچے کوکھانسی ہوتوبڑی الائچی کے دانے پیس کرشہد میں ملاکرچٹادیں۔

8۔ دوکپ پانی میں گڑ کی ایک چھوٹی ڈلی، ایک لونگ، ایک چٹکی سونف، ایک لہسن کاجوا اورایک چٹکی اجوائن ملاکراتناپکائیں کہ ایک کپ رہ جائے پھراسے چھان کر پی لیں۔

نوٹ:۔ یہ تمام نسخےعام کھانسی کے لئے ہیں ،ان نسخوں سے کھانسی ٹھیک نہ ہو تو ڈاکٹر سے چیک اپ کروائیں کیونکہ مسلسل اور زیادہ عرصے رہنے والی کھانسی پھیپھڑوں کی خرابی کی علامت ہو سکتی ہے ۔

Khansi Ka Asan Gharelu Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khansi Ka Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khansi Ka Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan Murad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1684 Views   |   03 Feb 2022
About the Author:

Afshan Murad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan Murad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

کیا آپ بھی اپنی یا اپنے بچوں کی کھانسی سے پریشان ہیں تو ان آسان گھریلو نسخوں کو آزمائیں اور کھانسی سے مکمل نجات پائیں

کیا آپ بھی اپنی یا اپنے بچوں کی کھانسی سے پریشان ہیں تو ان آسان گھریلو نسخوں کو آزمائیں اور کھانسی سے مکمل نجات پائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ بھی اپنی یا اپنے بچوں کی کھانسی سے پریشان ہیں تو ان آسان گھریلو نسخوں کو آزمائیں اور کھانسی سے مکمل نجات پائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔