روزہ کھولتے ہی کھانسی آجاتی ہے تو.. جانیں جلے ہوئے امرود سے کھانسی دور کرنے کا طریقہ ڈاکٹر بلقیس کی زبانی

آج کل اکثر لوگ گلے کی خرابی اور کھانسی کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ افطار کے بعد لوگ احتیاط نہیں کرتے اور ٹھنڈا پانی یا شربت پی لیتے ہیں جس کی وجہ سے پھر گلا بیٹھ جاتا ہے۔ تو چلیے آج آپ کو اس تکلیف سے نجات کا آسان سا حل بتاتے ہیں۔

کچے امرود کو بھونیں

ڈاکٹر بلقیس نے امرود سے کھانسی اور گلے کی خرابی کا علاج بتاتے ہوئے کہا کہ ایک کچا امرود لیں اور اسے چولہے پر اتنا بھونیں کہ وہ اوپر سے سیاہ ہوجائے۔ پھر اس کا چھلکا اتار کر کچومبر بنا لیں۔ دوسری طرف ایک پین میں 2 گلاس پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اور اس میں ایک چٹکی پسی ہوئی کالی مرچ، کالا نمک، ایک چٹکی، پسی ہوئی اجوائن ایک چائے کا چمچ اور پرانا گڑ ایک چائے کا چمچ ڈال کر پکائیں۔ اسی میں امرود کا گودا بھی ڈال دیں اور پانی جب ایک گلاس رہ جائے تو ٹھنڈا کر کے گرائینڈ کرلیں۔

استعمال کا طریقہ

اس شربت کو تھوڑے تھوڑے وقفے سے دن میں کئی بار پینے سے گلے کو آرام آتا ہے اور خشک یا بلغمی کھانسی سے نجات مل جاتی ہے۔

Roza Kholty Hi Khansi A Jati Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Roza Kholty Hi Khansi A Jati Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Roza Kholty Hi Khansi A Jati Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1323 Views   |   14 Apr 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

روزہ کھولتے ہی کھانسی آجاتی ہے تو.. جانیں جلے ہوئے امرود سے کھانسی دور کرنے کا طریقہ ڈاکٹر بلقیس کی زبانی

روزہ کھولتے ہی کھانسی آجاتی ہے تو.. جانیں جلے ہوئے امرود سے کھانسی دور کرنے کا طریقہ ڈاکٹر بلقیس کی زبانی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ روزہ کھولتے ہی کھانسی آجاتی ہے تو.. جانیں جلے ہوئے امرود سے کھانسی دور کرنے کا طریقہ ڈاکٹر بلقیس کی زبانی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔