پیروں سے بو آنا اس صورت میں ہوتا ہے جب آپ کئی دن تک ایک ہی جرابیں استعمال کر رہے ہوں۔ اس کی بو کا آپ کو تو اتنا اندازہ نہیں ہوتا مگر آس پاس موجود لوگوں سخت اذیت کا شکار ہوجاتے ہیں۔
ایسے افراد کئی پیروں کی بو ختم کرنے کے کئی طریقے اپنا لیتے ہیں مگر ہر بار انہیں اس پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔ اسی وجہ سے بہت زیادہ شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
پیروں کی بدبو کی سب سے بڑی وجہ پسینہ ہے جو بہتا نہیں، یعنی جب آپ جوتے پہنے ہوتے ہیں تو پسینہ پاؤں میں آتا ہے اور کافی دیر تک رہتا ہے اور اگر موزے پہنے ہوں تب صورتحال مزید بدتر ہوسکتی ہے۔
جب پسینہ بہت دیر تک موزوں اور پاؤں میں جمع رہتا ہے تو یہ جراثیم پیدا کرتا ہے جس سے بدبو پیدا ہوتی ہے۔
سائنسی اصطلاح میں پاؤں سے بدبو آنے کی بیماری کو ’بروموڈوسس‘ کہا جاتا ہے، ایتھلیٹ یا وہ لوگ جن کے دن کا زیادہ تر وقت بند جوتے پہن کر گزرتا ہے ہے ان کے پاؤں میں فنگل انفیکشن ہونے کا تعلق بھی ’بروموڈوسس‘ سے ہی ہے۔
پیرون کی بدبو سے کیسے چھٹکارا حاصل کریں؟
اس بیماری سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیےآپ کو پابندی سے کچھ طریقے کار اپنانے ہوں گے جن کے تحت یہ بیماری ختم ہوسکتی ہے۔
سب سے پہلے موزوں کو روزانہ تبدیل کریں، پیروں کو روزانہ باقاعدگی سے دھوئیں جس کیلئے نیم گرم پانی میں آدھا کپ ایپسم نمک ملا کر اس پانی میں پیر اس میں 20 منٹ تک رکھیں۔
پیروں کو خشک رکھیں کسی بھی گیلے پن یا اس کے علاوہ پسینے کو ختم کرنے کے لیے اپنے پیروں پر ٹیلکم پاؤڈر بھی لگا سکتے ہیں اور اپنے ناخنوں کو مستقل مزاجی سے تراشیں اور صاف ستھرا رکھیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Peron Se Badboo Kyun Ati Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Peron Se Badboo Kyun Ati Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.