یہ نشانات کیلے پر ہوں تو سمجھ جائیں۔۔ رمضان میں سستا اور میٹھا کیلا خریدنے کے چند آسان طریقے

اکثر پھل خریدتے وقت صارفین کو مشکل یہ پیش آتی ہے کہ یہ پھل کچے اور پکے ہوئے نہ ہوں، ورنہ مشکل پیش آسکتی ہے۔

کیلا ایک ایسا پھل ہے جو یقینا آپ بھی پسند کرتے ہوں گے، لیکن اس کو خریدتے وقت اکثر صارفین بھی مار کھا جاتے ہیں۔ کیونکہ اس کی شکل کے ساتھ ساتھ اس کا رنگ بھی بہت کچھ کہہ رہا ہوتا ہے۔

ماہ رمضان کے لیے چونکہ کیلوں کو دن میں خریدا جاتا ہے اور پھر شام کے اوقات یعنی کچھ گھنٹوں بعد کھایا جاتا ہے، یا کبھی کبھی تو کیلوں کو اگلے دن کے لیے بھی رکھا جاتا ہے۔

ایسے میں سرخ پیلے رنگ کے کیلے جن اوپری یا نچلے کونے پر ہلکا سا ہرا رنگ بھی موجود ہو، بہترین انتخاب ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ پکے ہوئے تو ہوتے ہیں تاہم ان کا لائف ٹائم کچھ حد تک زیادہ ہوتا ہے۔

دوسری جانب اگر آپ کو بغیر ٹائم ضائع کیے کیلوں کا لطف لینا ہے تو پھر پیلے رنگ پر موجود کالے دبھوں والے کیلے مزے دار لگ سکتے ہیں۔ کیونکہ یہ پکے ہوئے تو ہوتے ہی ہیں ساتھ ہی میٹھے اور رسیلے بھی ہوتے ہیں۔

جبکہ اگر کیلا مکمل طور پر یا آدھے سے زائد طور پر کالا ہو گیا ہے، یا اس میں سے پانی رس رہا ہے، تو اسے مت خریدیے گا، کیونکہ ایسا کیلا آپ کی طبیعت بھی خراب کر سکتا ہے۔

ہلکے ہرے، مگر سخت کیلے بھی کچے ہوتے ہیں، جو اندر سے بھی سخت ہوتے اور باہر سے بھی جبکہ ان کا ذائقہ بھی پھیکا ہوتا ہے، ایسے کیلے بھی افطاری کے وقت آپ کا موڈ تبدیل کر سکتے ہیں۔

ساتھ ساتھ کیلے کی بو سے بھی آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آیا کیلا تازہ اور میٹھا ہے یا نہیں۔ میٹھے اور تازہ کیلے کی بو بھی میٹھی اور خوشبو کی طرح کی ہوگی، جسے باآسانی پہچانا جا سکتا ہے۔

Kele Per Nishan Ho To Na Kharidain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kele Per Nishan Ho To Na Kharidain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kele Per Nishan Ho To Na Kharidain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1251 Views   |   11 Apr 2023
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

یہ نشانات کیلے پر ہوں تو سمجھ جائیں۔۔ رمضان میں سستا اور میٹھا کیلا خریدنے کے چند آسان طریقے

یہ نشانات کیلے پر ہوں تو سمجھ جائیں۔۔ رمضان میں سستا اور میٹھا کیلا خریدنے کے چند آسان طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ نشانات کیلے پر ہوں تو سمجھ جائیں۔۔ رمضان میں سستا اور میٹھا کیلا خریدنے کے چند آسان طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔