گرمیاں آتے ہی سب کی حالت بری ہوجاتی ہے ایسے میں چند لمحے سکون کے صرف ٹھنڈی ہوا میں ہی ملتے ہیں، لیکن کبھی کبھی گھر کے پنکھے بھی ٹھنڈک کا احساس دلانے میں ناکام ہوجاتے ہیں کیونکہ گرمی اور حبس ہی اتنا ہوتا ہے۔ ایسے میں لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ گھر کو صرف اے سی سے ہی ٹھنڈا کیا جا سکتا ہے، جبکہ یہ خیال بالکل غلط ہے کیونکہ آج بھی کچھ ایسے پرانے طریقے ہیں جن سے زندگی کو آسان بنایا جاسکتا ہے۔
ایسا ہی ایک طریقہ پنکھے اور پلاسٹک کی بوتلوں سے گھر کو ٹھنڈا کرنے کا ہے، جس میں برف کے کیوبز آپ کی مدد کریں گے۔ آئیے پھر جانتے ہیں یہ طریقہ کیا ہے۔
کمرے کو ٹھنڈا رکھنے کا طریقہ:
۔ پیڈسٹل فین (اسٹینڈ فین) تو تقریباً ہر گھر میں ہی ہوتا ہے، آپ کو بس دو پرانی خالی پلاسٹک کی بوتلیں چاہئیں جن کے درمیانی حصے میں آپ کوئی بھی سلاخ گرم کر کے چھوٹے چھوٹے سوراخ کرنے ہیں۔
۔ بوتل کے نیچے والا حصہ کاٹ لیں لیکن پورا نہ کاٹیں اور بوتل میں ڈھکن لگا کر ٹائٹ کردیں۔
۔ اب کسی تار کو بوتل کے درمیان سوراخوں سے گزار کر پنکھے سے باندھ لیں، اور برف کے دو بڑے ٹکڑے یا پھر آئس کیوبز کو بوتلوں میں رکھ کر پنکھا چلا دیں۔
۔ آپ کے پنکھے سے برف کی وجہ سے اے سی جیسی ہوا آئے گی اور کمرے کا درجہ حرارت بھی نارمل رہے گا۔
احتیاطی تدابیر:
۔ اس دوران پنکھے کو ہر گز نہ چھوئیں کیونکہ کرنٹ آنے کا خطرہ ہوسکتا ہے۔
۔ بچوں کو بھی پنکھے سے دور رکھیں اور اگر پنکھے کا رخ تبدیل کرنا ہو تو پہلے پنکھا بند کر کے اسکی تار نکالیں، پھر اسے ہاتھ لگائیں
About the Author:
Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
اے سی جیسی ہوا پنکھے سے۔۔ جانیں شدید گرمی میں کمرے کو ٹھنڈا رکھنے کا وہ طریقہ، جو پیسے بھی بچائے اور ٹھنڈک بھی پہنچائے
اے سی جیسی ہوا پنکھے سے۔۔ جانیں شدید گرمی میں کمرے کو ٹھنڈا رکھنے کا وہ طریقہ، جو پیسے بھی بچائے اور ٹھنڈک بھی پہنچائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اے سی جیسی ہوا پنکھے سے۔۔ جانیں شدید گرمی میں کمرے کو ٹھنڈا رکھنے کا وہ طریقہ، جو پیسے بھی بچائے اور ٹھنڈک بھی پہنچائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔