پھٹکری ہمارے گھروں میں روزانہ استعمال ہو یا نہ ہو لیکن وہ گھر میں موجود ضرور ہوتی ہے۔ اس کو جلد کی خوبصورتی کے لیے سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ اس معمولی سے دکھنے والے ایک پتھر میں اتنی چیزوں کا حل موجود ہے ہم جانتے ہی نہیں ہیں۔ آئیے آج ایک مرتبہ پھر سے آپ کو کے فوڈز میں ہم بتاتے ہیں پھٹکری کے فائدے۔۔
جلد کے لیے:
٭ کالی جلد:
کچھ لوگوں کی گردن، انگلیوں، ہاتھ، پاؤں اور کہنیوں پر کالی میل جمع ہو جاتی ہے اور وہ بدنما لگنے لگتی ہیں۔ ایسے میں وہ کئی قسم کے ٹریٹمنٹس کرواتی ہیں مگر وہ مکمل نہیں کر پاتیں کیونکہ وہ مہنگے ہوتے ہیں۔ لیکن اگر آپ صرف پھٹکری کو پانی میں بھگو کر اس کو اپنی کالی جلد پر لگائیں اس سے میل کچیل بھی نکلے گی اور جلد پر نکھار بھی آئے گا۔
٭ غیر ضروری بال:
جسم پر موجود غیر ضروری بالوں کو پھٹکری سے صاف کرنے کا طریقہ آپ بھی جان لیں تاکہ ان بالوں کو ہمیشہ کے لیے صاف کرسکیں۔ جب بھی جلد پر تھریڈنگ اور ویکسنگ کریں پھٹکری کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے کو جلد پر رگڑ لیں اور رات کو سونے سے قبل پھٹکری کے پانی کو اس جگہ پر اپلائی کریں جہاں بال زیادہ آتے ہیں۔ اس سے کچھ ماہ میں ہی آپ کو فرق محسوس ہونے لگا۔
٭ شیوونگ کا کٹ:
شیوونگ کرتے وقت اکثر کٹ لگ جاتے ہیں یا بلینڈ تیزی سے لگ جاتا ہے اس صورت میں جلد پر پھٹکری کا مساج کریں یہ جلد کے مساموں کو بھی جلدی بھرتا ہے اور ان کی تکلیف سے بچاتا بھی ہے۔صحت کے لیے:
٭ پیٹ درد:
پھٹکری میں پیٹ درد، ہاضمے کے مسائل اور قبض کا علاج موجود ہے۔ ایک چٹکی پھٹکری کھانے کے بعد دہی کا استعمال کریں اس سے سینے کی جلن بھی نہیں ہوگی اور قبض بھی نہیں رہے گی۔
٭ چنبل:
چنبل ایک جلدی مرض ہے جو جسم میں معدنیات کی کمی کی وجہ سے بڑھتا ہے۔ اس کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی آپ پھٹکری سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Phitkari Ke Heran Kun Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Phitkari Ke Heran Kun Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.