اگر یہ انگلی دبانے کے بعد خون 2 سیکنڈز میں آجاتا ہے تو ۔۔ صرف 30 سیکنڈ کے اس ٹیسٹ سے جانیں کہ آپ کو کیا بیماری ہے

عمر بڑھنے کے ساتھ ہمارا جسم کمزور ہوتا جاتا ہے اور اس کے بیماریوں میں مُبتلا ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ساتھ ہی قوت مدافعت کمزور ہوتی چلی جاتی ہے جس کے بعد ڈاکٹر حضرات اس بات کی تلقین کرتے ہیں کہ ہر آدمی کو 2 سال کے بعد اپنامکمل طور پر طبی معائنہ کرا لینا چاہیئے تاکہ کسی موذی مرض سکے پھیلاؤ سے پہلے اس پر قابو پایا جا سکے۔
اس معلوماتی پوسٹ میں چند ایسے ٹیسٹ کے بارے میں آپ کو بتائیں گے جو آپ گھر پر رہتے ہُوئے بھی سرانجام دے سکتے ہیں۔
اور ان ٹیسٹوں کو سرانجام دینے کے لیے صرف 30 سیکنڈ درکار ہیں۔

1- انڈیکس فنگر کے ناخن کو دبائیں

اپنے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی سے بائیں ہاتھ کی انڈیکس فنگر کے ناخن کو اوپر سے پکڑ کر اس پر پریشر بڑھائیں اور 3 سے پانچ سیکنڈ اسے دبائے رکھیں اور پھر یہ عمل بائیں کی ہاتھ کی تمام انگلیوں پر بھی کریں۔

ماہرین کے مُطابق اس طرح انگلیوں کے ناخنوں کو دبانے سے اگر ناخنوں میں خون 2 سیکنڈ کے اندر لوٹ آتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی انگلیاں جسم کے اندرونی اعضا سے بہترین طریقے سے منسلک ہیں اور آپ کے جسم میں خون کی مناسب مقدار موجود ہے اور دوران خون میں کوئی خرابی نہیں۔

لیکن اگر ایسا کرنے سے آپ انگلیوں میں شددید درد محسوس کرتے ہیں تو اس کے کئی مطلب ہو سکتے ہیں، اگر درد انگوٹھے میں محسوس ہوئی ہے تو مطلب ہے کہ پھیپھڑوں میں کوئی خرابی ہو سکتی ہے۔ اگر یہ درد انڈیکس فنگر میں ہو تو چونکہ انڈیکس فنگر بڑی آنت سے منسلک ہوتی ہے چنانچہ اس میں درد کا اس طرح محسوس ہونا بڑی آنت کے مسائل کی نشاندہی کرتا ہے اور یہ قبض کی نشانی بھی ہے۔

درمیانی بڑی انگلی میں درد دل میں خرابی کا سگنل ہے اور اسی طرح رنگ فنگر دل کیساتھ منسلک ہوتی ہے اور اسکا درد دل کی بیماریوں کی علامت ہے۔ چھوٹی انگلی میں اگر درد محسوس کیا ہے تو چونکہ یہ چھوٹی آنت سے منسلک اس لیے یہ اس آنت میں کسی خرابی کی علامت ہے۔

2- مٹھی کو دُوسرے ہاتھ سے پکڑ کر دبائیں

اپنی ایک ہاتھ کی مُٹھی بنائیں اور پھر اسے دُوسرے ہاتھ پُورے ہاتھ سے پکڑ کر 30 سیکنڈ تک دبا کر رکھیں اور پھر ہاتھ کی ہتھیلی چیک کریں وہ سفید ہوگی کیونکہ دبانے سے خون کی گردش رُک گئی تھی۔ اس کے بعد اگر خون ہاتھ کی ہتھیلیوں میں تیزی سے واپس لوٹتا ہے اور وہ سُرخ ہوتی ہیں تو یہ علامت ہے کہ خون لیجانے والی شریانیں ٹھیک کام کر رہی ہیں لیکن اگر ایسا نہ تو یہ نشانی ہے کہ خون لیجانے والوں رگوں میں کوئی خرابی ہے۔

3 - بٹ مسلز اسٹیریچ

اس کے لیے زمین پر اُلٹا لیٹ جائیں اور بائیں ٹانگ کو بالکل سیدھے رکھتے ہُوئے دائیں ٹانگ کو تصویر کے طابق کولہے کی جانب موڑ لیں اور اس حالت میں 30 سیکنڈ تک رہیں۔ اگر ایسا کرنے سے آپ کوکوئی درد محسوس نہیں ہوتا ہے تو یہ ایک بہت اچھی علامت ہے لیکن اگر تکلیف ہُوئی ہے تو یہ اشارہ ہے کے آپ کے گلوٹیس میکسیمس (انسان کا سب سے مضبوط پٹھا” میں کوئی خرابی موجود ہے جس کے فوری طور پر آپ کو اپنا علاج کروانے کی ضرورت ہے۔

4- اُلٹا لیٹ کر ٹانگیں اوپر کی طرف کرنا

چوتھا ہیلتھ ٹیسٹ آپ کے لیے کافی اہمیت کا حامل ہے۔ سب سے پہلے تو زمین پر اُلٹا لیٹ جائیں اور دونوں ہاتھوں کو سیدھا زمین پر لٹا کر اپنی ٹانگوں کو سیدھے رکھتے ہُوئے اوپر کی جانب اُٹھائیں۔ اگر ایسا کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں تو یہ نارمل جسم کی علامت ہے لیکن اگر آپ ایسا نہیں کر پاتے تو یہ نشانی ہے کہ آپ کے پیٹ یا لور سپائن میں کوئی مسئلہ موجود ہے۔

30 Second Mein Bemari Khud Check Krain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like 30 Second Mein Bemari Khud Check Krain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 30 Second Mein Bemari Khud Check Krain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   11344 Views   |   19 Sep 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

اگر یہ انگلی دبانے کے بعد خون 2 سیکنڈز میں آجاتا ہے تو ۔۔ صرف 30 سیکنڈ کے اس ٹیسٹ سے جانیں کہ آپ کو کیا بیماری ہے

اگر یہ انگلی دبانے کے بعد خون 2 سیکنڈز میں آجاتا ہے تو ۔۔ صرف 30 سیکنڈ کے اس ٹیسٹ سے جانیں کہ آپ کو کیا بیماری ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر یہ انگلی دبانے کے بعد خون 2 سیکنڈز میں آجاتا ہے تو ۔۔ صرف 30 سیکنڈ کے اس ٹیسٹ سے جانیں کہ آپ کو کیا بیماری ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔