Kele Ke Chilke Ka Aata Aur Fayde
ہم سب بچپن سے سنتے آئے ہیں کیلے کھاؤ، چھلکے پھینکو۔ لیکن ذرا رکیے! کیونکہ اب سائنس کہتی ہے، چھلکا مت پھینکو، سنبھالو، پیسو... اور پھر کمال دیکھو۔
جی ہاں! کیلے کا وہ بے ضرر سا چھلکا، جسے ہم برسوں سے نظرانداز کرتے آ رہے ہیں، اب بن گیا ہے صحت کا خزانہ اور ذائقے کا جادوگر۔
تحقیق کیا کہتی ہے؟
سائنس الرٹ پر شائع ایک تحقیق کے مطابق، اگر کیلے کے چھلکے کو ابال کر خشک کر لیا جائے، اور پھر باریک پیس کر آٹے کی شکل میں غذا میں شامل کیا جائے، تو غذائیں زیادہ لذیذ اور صحت مند بن جاتی ہیں۔ اور بونس؟ وہ غذائیں زیادہ دیر تک تازہ بھی رہتی ہیں۔
شیفز کا امتحان – اور کیلے کے چھلکے کا فتح مندانہ جواب:
ماہرین نے 20 ٹاپ شیفز سے کیک ٹیسٹ کروایا جس میں صرف کیلے کے چھلکے کا آٹا شامل کیا گیا تھا۔ نتیجہ؟
لوگوں نے اس کیک کو عام کیک سے بہتر قرار دیا۔ نہ کوئی بو، نہ کوئی عجیب ذائقہ، صرف نرمی، مزیداری، اور غذائیت کا بھرپور احساس۔
فائدے؟ ایک دو نہیں، پورا خزانہ:
کیلے کے چھلکے سے تیار کردہ آٹے میں ہوتا ہے؛
فائبر، جو ہاضمہ بہتر کرے۔
میگنیشیم، جو پٹھوں اور اعصاب کے لیے فائدہ مند ہے۔
پوٹاشیم، جو دل کی دھڑکن کو درست رکھے۔
اینٹی آکسیڈنٹس، جو کینسر، سوزش اور بڑھاپے سے لڑنے والا سپر ہیرو ہے۔
اور سب سے خاص بات؟ 3 ماہ بعد بھی اس آٹے کی غذائیت برقرار رہتی ہے۔
تو پھر... کیلے کا چھلکا اب پھینکیں نہیں بلکہ اپنے روزمرہ کے آٹے میں تھوڑا سا چھلکے کا جادو ملائیں، اور پائیں صحت مند کیک، فائبر سے بھرپور روٹی اور مزیدار اور دیرپا بسکٹ۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kele Ke Chilke Ka Aata Aur Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kele Ke Chilke Ka Aata Aur Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.