فائدے مند آلو کا دودھ گھر پر تیار کریں، ایک ایسی چیز جس نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا

یقیناً آپ گائے اور بھینس کے دودھ کے علاوہ بھی کئی اقسام کے دودھ کے بارے میں جانتے ہوں گے جیسے کہ اونٹنی کا دودھ یا پھر بادام کا دودھ- لیکن ہم دعویٰ سے کہہ سکتے ہیں کہ آپ ایک دودھ سے متعلق نہیں جانتے ہوں گے جو کہ آلو کا دودھ ہے-
اب سوال یہ ہے کہ ہم آلو کھانا تو بہت پسند کرتے ہیں لیکن کیا ہم آلو پینا بھی پسند کریں گے؟ جبکہ ماہرین کے مطابق حقیقت میں آلو کا دودھ مزیدار اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے-

آلو کا دودھ کیا ہے اور کیا یہ آپ کے لیے بہترین ہے؟

عام طور پر، آلو کا دودھ بالکل ویسا ہی ہوتا ہے جیسا کہ لگتا ہے یعنی آلو کے چھلکوں اور ابلے ہوئے آلو سے بنا دودھ۔ اس کی کوئی زیادہ مختلف اقسام نہیں ہوتیں- جس کی وجہ ہے کہ اس دودھ کو تجارتی بنیادوں پر صرف دنیا میں ایک ہی کمپنی بناتی ہے جو اسے تین مختلف قسموں میں تیار کرتی ہے- ڈگ نامی کمپنی نے پہلی بار اس دودھ کو یورپ میں متعارف کروایا اور یہ ابھی بھی زیادہ ممالک میں دستیاب نہیں-
چونکہ کمپنی اسے تجارتی بنیادوں میں پر تیار کرتی ہے تو اس میں شامل اجزاﺀ کی فہرست لمبی ہوتی ہے البتہ گھر پر اس دودھ کو صرف چند اجزاﺀ کی مدد سے باآسانی تیار کیا جاسکتا ہے- سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی ڈگ کمپنی اس دودھ میں کئی قسم کے وٹامن اور کیلیشیم کو اضافی طور پر شامل کرتی ہے-

آلو کے دودھ کے فوائد:

آلو کے دودھ سے آپ کو پروٹین اور فائبر حاصل ہوتا ہے جو کہ آپ کو طویل وقت تک بھوک نہیں لگنے دیتا جس کی وجہ سے آپ چاک و چوبند رہتے- ہر آٹھ اونس دودھ میں دونوں اجزاﺀ کے 3 گرام شامل ہوتے ہیں اور یہ دودھ فائبر حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہے-
اس کے علاوہ آلو کا دودھ پینے کے علاوہ خواتین جلد کی خوبصورتی کے لیے بھی استعمال کرسکتی ہیں- اس سے سیاہ حلقوں کا خاتمہ ہوتا ہے اور چہرہ روشن اور چمکدار نظر آنے لگتا ہے- آلو کے دودھ میں قدرتی بلیچنگ ایجنٹ ہوتا ہے اور یہ آپ کی جلد پر موجود ضدی داغوں کو ہلکا اور غائب بھی کر سکتا ہے اور آپ کی رنگت کو بہتر بنا سکتا ہے۔

آلو کا دودھ گھر پر کیسے تیار کریں:

آلو کا دودھ آپ گھر پر بھی بنا سکتے ہیں۔ دودھ بہت گاڑھا اور کریمی ہے اور قدرے میٹھا ہے، اسے بنانے کا طریقہ یہاں مرحلہ وار درج ہے۔

اجزاﺀ:

آلو
نمک
میپل سیرپ یا شہد

طریقہ کار:

آلو چھیلیں اور انہیں چھلکوں سمیت چند کپ پانی میں ابالیں اور پانی میں تھوڑا سا نمک بھی شامل کردیں-
نرم ہونے پر آلو اور پانی دونوں کو بلینڈر میں ڈالیں-
اب مٹھاس کے لیے ایک چمچ میپل سیرپ یا شہد شامل کریں اور بلینڈر کو تب تک چلائیں جب تک تمام چیزیں اچھی طرح مکس نہ جائیں- اضافی ذائقے کے لیے آپ اس میں ونیلا بھی شامل کرسکتے ہیں-
اگر اسے مزید پتلا کرنے کی ضرورت محسوس ہو تو آپ اس میں اضافی پانی بھی شامل کرسکتے ہیں-
اب تیار شدہ مرکب کو چھان کر کسی ایسے ڈبے میں محفوظ کریں جس میں سے ہوا کا گزر نہ ہو- ڈبے کو فریج میں رکھیں اور یہ بھی یاد رکھیں کہ یہ دودھ 3 دن تک استعمال کیا جاسکتا ہے-

Aloo Ka Doodh Banane Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Aloo Ka Doodh Banane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aloo Ka Doodh Banane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Maheen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2058 Views   |   06 Mar 2022
About the Author:

Maheen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Maheen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

فائدے مند آلو کا دودھ گھر پر تیار کریں، ایک ایسی چیز جس نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا

فائدے مند آلو کا دودھ گھر پر تیار کریں، ایک ایسی چیز جس نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ فائدے مند آلو کا دودھ گھر پر تیار کریں، ایک ایسی چیز جس نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔