بچوں کو دال کا پانی پلانے سے یہ 5 اہم فائدے حاصل ہو سکتے ہیں۔۔۔۔

شیرخوار بچے جو کہ صرف ماؤن کا دودھ پیتے ہیں، بعض اوقات کمزور ماؤں کی وجہ سے ان کو پوری غذائیت نہیں مل پاتی جس کی وجہ سے ماں اور بچہ دونوں کمزور ہوتے ہیں۔ بچوں میں غذائیت کی کمی دور کرنے کے لئے ان کو دال کا پانی پلانا مفید ثابت ہوتا ہے۔ دالیں غذائیت، پروٹین اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں۔ اس لئے بچےکی صحت کے لئے دال کا پانی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ اس پانی میں میگنیشئیم، وٹامنز، منرلز، کاربوہائیڈریٹس، آئرن وغیرہ کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔ جوکہ نونہال کی نشونما میں مددگار ہوتی ہے۔ اس میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی مائکروبیل، اور اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں۔

دال کے پانی کے فوائد:

1۔ آئرن کی کمی دور کرے:

اکثر چھوٹے بچوں میں آئرن کی کمی پائی جاتی ہے اس کمی کو پورا کرنے کے لئے اس عمر میں ان کو کوئی دوا بھی نہیں دی جاتی ، کوشش یہ ہوتی ہے کہ ماں کے دودھ سے ہی یہ کمی پوری کی جا سکے۔ لیکن اب اس کا ایک حل ہے کہ بچے کو دال کا پانی بنا کر پلائیں۔ اسمیں موجود بھرپور غذائیت بچے کی صحت کے لئے فائدہ مند ہے۔

2۔ بچے کا پیٹ ٹھیک رہے گا:

اکثر چھوٹے بچوں کے ساتھ پیٹ کا مسئلہ چلتا رہتا ہے، اس سے بچاؤ کے لئے دال کا پانی بہترین ہے۔ اس سے بچے کا ہاضمہ بھی درست ہوگا ، اور پیٹ کی تکلیف بھی صحیح ہوجائے گی۔

3۔ ہڈیوں کی مضبوطی:

بچے کو دال کا پانی پلانے سے اس کو کیلشئیم اور میگنیشئیم ملتا ہے جو کہ اس کی ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے مفید ہے۔

4۔ نزلہ زکام کھانسی سے بچاؤ:

دال کا پانی پینے والا بچہ نزلہ زکام کھانسی سے بچ جاتا ہے کیونکہ دالیں گرم ہوتی ہیں یہ بچے کے جسم میں قدرتی گرمی پیدا کردیتی ہیں، اس کے علاوہ ڈی ہائیڈریشن سے بھی بچاتا ہے۔

دال کا پانی کیسے بنائیں؟

دال کا پانی بنانے کے لئے مونگ یا مسور دونوں میں سے کوئی بھی دال لی جا سکتی ہے۔ مونگ یا مسور کی دال 4 سے 5 چمچ
ہلدی ایک چٹکی
نمک ایک چٹکی
پانی ایک کپ
دال کو ککرمیں ڈال کرنمک اور ہلدی ڈالیں اورچڑھادیں،( ککرمیں اس لئے بنائیں تاکہ جلدی پک جائے اور غذائیت ضائع نہ ہو) 10 منٹ پکائیں۔ جب بالکل گھل مل جائے تو اس کوچھان کر نکال لیں ۔
دال پانی تیار ہے۔ یہ چھنا ہوا پانی بچے کے لئے بہترین غذا ہے۔
چھ ماہ یا اس سے زیادہ عمر کے بچے کو دال کا پانی دیا جا سکتا ہے۔ اس سے بچے کو غذائیت بھی ملے گی پیٹ بھی بھرے گا۔

Bachon Ko Dal Ka Pani Pilane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bachon Ko Dal Ka Pani Pilane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachon Ko Dal Ka Pani Pilane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2631 Views   |   13 Jul 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

بچوں کو دال کا پانی پلانے سے یہ 5 اہم فائدے حاصل ہو سکتے ہیں۔۔۔۔

بچوں کو دال کا پانی پلانے سے یہ 5 اہم فائدے حاصل ہو سکتے ہیں۔۔۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچوں کو دال کا پانی پلانے سے یہ 5 اہم فائدے حاصل ہو سکتے ہیں۔۔۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔