پانی میں اخروٹ ڈال کر ابالنے سے کیا ہوتا ہے؟ بس یہ ایک کام کریں اور سر پر آتے سفید بالوں اور دانتوں کے مسائل سے چھٹکارہ پائیں

ہمارے یہاں سردیاں آتے ہی گھروں میں خشک میوہ جات بھی آنے شروع ہوگئے ہیں، کیونکہ یہ تھوڑے گرم اور مہنگے ہوتے ہیں اسلیئے زیادہ تر لوگ انھیں پورا سال نہیں کھاتے۔ پر ان میں قدرت نے اتنے فائدے رکھے ہوئے ہیں کہ جن کے آگے انکی یہ قیمت بھی کچھ نہیں ہے، بس انسان کو اسکا صحیح استعمال کرنا آنا چاہیئے۔

تو آج ہم بات کریں گے خشک میوہ جات میں سے ایک میوے یعنی اخروٹ کی، اخروٹ عموماً دماغ کو تیز کرنے کیلیئے مشہور ہے لیکن اس سے اور بھی کئی فائدے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

اخروٹ کو پانی میں ابالنے سے کیا ہوتا ہے؟

اخروٹ کو پانی میں ڈال کر ابالنے سے آپ دو چیزیں بنا سکتے ہیں، ایک آپ کے بالوں کو سفید ہونے سے بچائے گی اور دوسری دانتوں کی تکلیف اور اس پر لگے چائے کافی وغیرہ کے نشان کو متانے کے کام آئے گی۔

طریقہ کار:

ایک دیگچی میں پانی ڈال کر اسے چولہے پر رکھ دیں، جب بلبلے بننے لگیں تو اس میں ثابت اخروٹ ڈال کر ابال لیں، اخروٹ کی جلد نرم ہونے لگے اس وقت چولہے کو بند کر کے اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔

سفید ہوتے بالوں کیلیئے:

ابلے ہوئے اخروٹ کو چھان کر بچا ہوا پانی الگ کرلیں، پھر اسے ایک بوتل میں بھر کر رکھ لیں۔
جب بھی آپ اسے استعمال کرنا چاہیں تو اسے ایک چھوٹی پیالی میں نکال کر اس میں 1 چمچ تیل شامل کرکے ہلائیں اور بالوں میں لگا کر 1 سے 2 گھنٹے بعد سر دھو لیں۔ اس عمل کو ہفتے میں تین بار کریں، انشااللّٰہ ایک مہینے میں ہی بالوں میں فرق نظر آئے گا۔

دانتوں کیلیئے:

ابلے ہوئے اخروٹ کو چھیل کر اس کے چھلکے علیحدہ کر لیں، اب ان چھلکوں کو گرینڈر میں ڈال کر پیس لیں اور پھر چھلنی سے چھان کر اسکا باریک پاؤڈر الگ کر دیں۔

اس پاؤڈر کو صرف فریج میں رکھیں باہر یہ خراب ہوجائے گا اور جب بھی استعمال کرنا ہو تو اسکو تھوڑا سا ہاتھ میں لے کر دانتوں کو برش کرلیں، اسکو دن میں دو بار استعمال کرنے سے آپ کے دانتوں کی تکلیف اور نشان دونوں غائب ہوجائیں گے۔

Pani Mein Akhrot Dal Kr Peeny Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pani Mein Akhrot Dal Kr Peeny Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pani Mein Akhrot Dal Kr Peeny Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2482 Views   |   29 Nov 2022
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

پانی میں اخروٹ ڈال کر ابالنے سے کیا ہوتا ہے؟ بس یہ ایک کام کریں اور سر پر آتے سفید بالوں اور دانتوں کے مسائل سے چھٹکارہ پائیں

پانی میں اخروٹ ڈال کر ابالنے سے کیا ہوتا ہے؟ بس یہ ایک کام کریں اور سر پر آتے سفید بالوں اور دانتوں کے مسائل سے چھٹکارہ پائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پانی میں اخروٹ ڈال کر ابالنے سے کیا ہوتا ہے؟ بس یہ ایک کام کریں اور سر پر آتے سفید بالوں اور دانتوں کے مسائل سے چھٹکارہ پائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔