اکلوتی بیٹی دعا کر رہی تھی کہ اللہ مجھے والد کی خدمت کا موقع دے۔۔ وہ لڑکی جس نے اپنے باپ کی زندگی بچانے کے لیے اپنا جگر عطیہ کیا

بیٹیاں تو سانجھیاں ہوتی ہیں، ہر والدین کی آنکھ کا تارا ہوتی ہیں۔ جس طرح والدین بیٹیوں کے لیے بہت فکر مند رہتے ہیں بالکل ویسے ہی بیٹیاں بھی ماں اور خاص کر باپ کے لیے فکر مند رہتی دکھائی دیتی ہیں۔

بیٹیوں کا باپ کے ساتھ لگاؤ زیادہ ہوتا ہے اور جو کہانی آج آپ کو بتانے جا رہے ہیں اس میں بیٹی نے اپنے والد کے لیے وہ کام کر دکھایا جس پر وہ داد کی حق دار ہے۔

یہ واقعہ آپ کے دل میں بھی اپنے والدین کی محبت کا جذبہ بیدار کرے گا جو آپ کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر دیتے ہیں۔

یہ خبر گذشتہ سال پرانی ہے مگر اس میں ایک سبق اور ایک پیغام موجود ہے۔ یہ واقعہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پیش آیا جب ایک بیٹی نے اپنے باپ کو جگر عطیہ کرکے ان کی زندگی بچائی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز گمبٹ کے ڈاکٹرز نے شہری طارق اقبال نامی شہری کا جگرٹرانسپلانٹ کرنے کا کارنامہ انجام دیا اورآپریشن کامیاب بنایا۔

سرجری کرنے والے ڈاکٹر عبدالوہاب نے بتایا کہ مریض کے ڈونر کا بلڈ گروپ دوسرا تھا، مریض کا قوت مدافعت کا نظام ہم اتان نیچے لے آئے تھے کہ وہ کسی بھی بلڈ گروپ کے ساتھ میچ ہوسکے،گزشتہ برس 3 جولائی کو جگر ٹرانسپلانٹ کیا گیا تھا جو کامیاب رہا۔

فیصل آباد کے رہائشی طارق اقبال بیٹی زینب نور کی جانب سے جگر عطیہ کرنے پر خوشی سے نہال ہیں۔

جگر ٹرانسپلانٹ کی کامیاب سرجری پر فیصل آباد کے رہائشی شہری طارق اقبال نے فخریہ انداز میں اپنی بیٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی صرف دیتی ہے لیتی کچھ نہیں ہے، میری بیٹی میرے تین بیٹوں سے بڑھ کر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اکلوتی بیٹی پہلے سے دعا کررہی تھی کہ اللہ مجھے موقع دے تو میں اپنے والد کی خدمت کر سکوں۔

Baap Ki Zindag Bachane Wali Khatoon

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Baap Ki Zindag Bachane Wali Khatoon and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Baap Ki Zindag Bachane Wali Khatoon to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   29878 Views   |   17 Nov 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اکلوتی بیٹی دعا کر رہی تھی کہ اللہ مجھے والد کی خدمت کا موقع دے۔۔ وہ لڑکی جس نے اپنے باپ کی زندگی بچانے کے لیے اپنا جگر عطیہ کیا

اکلوتی بیٹی دعا کر رہی تھی کہ اللہ مجھے والد کی خدمت کا موقع دے۔۔ وہ لڑکی جس نے اپنے باپ کی زندگی بچانے کے لیے اپنا جگر عطیہ کیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اکلوتی بیٹی دعا کر رہی تھی کہ اللہ مجھے والد کی خدمت کا موقع دے۔۔ وہ لڑکی جس نے اپنے باپ کی زندگی بچانے کے لیے اپنا جگر عطیہ کیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔