پھلوں کا بادشاہ آم آ گیا ہے جس کو سب ہی شوق سے کھاتے ہیں، لیکن کیا آپ اس کے فوائد سے واقف ہیں؟ جانیں آم کے ایسے فوائد جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

اب ہوئی انتظار کی گھڑیاں ختم اور آ گیا ہے پھلوں کا بادشاہ آم، گرمی کا زور بڑھتے ہی درختوں پر آم پکنے لگے جنہیں چن کر آپ کے لطف کے لئے پیش کر دیا گیا ہے، آج ذائقے میں اتنے لزیز ہوتے ہیں کہ ہر کوئی آم کھانا پسند کرتا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آم مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ بھرپور غذائیت سے بھی مالامال ہے آج ہم آپ کو آم کے ایسے فوائد بتانے والے ہیں جنہیں جاننے کے بعد آپ آم اور بھی زیادہ شوق سے کھانے لگیں گے، تو چلیں پھر جلدی سے جان لیتے ہیں آم کے حیران کن فوائد۔

آم کے فوائد

• طبی ماہرین کے مطابق آم وٹامن ای سے بھرپور ہوتا ہے اور یہ ایسا وٹامن ہے جو ہماری جلد کو ترو تازہ رکھنے کے لئے بےحد ضروری ہے، وٹامن ای چہرے کو دانے اور کیل مہاسوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

• آم میں موجود وٹامن خون سے کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے، آم میں موجود وٹامن اے آنکھوں کی بینائی کم ہونے سے روکتا ہے اور سورج کی تیز شعاعوں کے مضر اثرات سے بچاتا ہے۔

• آم کا زیادہ استعمال کرنے سے دمے کا شکار ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں اس لئے آم کا زیادہ استعمال ہمارے لئے بےحد مفید ہے۔

• ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق آم میں شامل اینٹی آکسیڈنٹس آنتوں اور خون اورگلے کے غدود کے کینسر سے بچاؤ کے لئے مفید ہیں، ایک تحقیق میں آم کا زیادہ استعمال بڑی آنت کے کینسر کے خلاف ایک موثر ہتھیار ثابت ہو چکا ہے۔

• آم کا استعمال ہمیں کئی قسم کی ہڈیوں کی بیماری سے محفوظ رکھتا ہے، آم میں موجود کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے، اس لئے آم زیادہ کھانے سے ہڈیوں کی کمزوری کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

• امریکی ماہرین کے مطابق آم میں موجود قدرتی مٹھاس کی مناسب مقدار شوگر کے مریضوں کیلئے نقصان دہ نہیں ہوتی، اس لئے شوگر کے مریض آم بن کسی خوف کے کھا سکتے ہیں۔

• آم میں موجود ریشہ ہاضمہ بہتر بناتا ہے، اور آنتوں کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

• آم امراضِ قلب سے دور رکھنے کے لئے بھی انتہائی اہم ہے کیونکہ اس میں موجود پوٹاشیم، فائبر اور وٹامن دل کی صحت میں اضافے کا باعث بنتے ہیں یہ خون سے شوگر لیول کم کرتا ہے اور بلڈ پریشر کم کرنے کے لئے بھی مفید ہے۔

• اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو آم اور دودھ کا استعمال اس کا مثالی علاج ہے بنا شکر ڈالے آم اور دودھ کا شربت بنا کر پینے سے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے۔

• آم بالوں کے لئے بھی بے حد مفید ہے کیونکہ اس میں وٹامن اے کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، جو بالوں کی نشونما اور ٹشوز کو محفوظ رکھنے کے لئے انتہائی اہم ہے۔

• ذیابطیس کے مریضوں کو امریکی ڈاکٹرز نے استعمال کی اجازت ضرور دی ہے مگر اس کا یہ مقصد نے کے حد سے زیادہ استعمال کر کے جسم میں شوگر لیول کی مقدار کو خطرناک حد تک بڑھا لیا جائے، صحت کا خیال رکھتے ہوئے اس کا استعمال کریں۔

Phaloon K Badshah Aam K Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Phaloon K Badshah Aam K Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Phaloon K Badshah Aam K Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5424 Views   |   22 Jun 2021
About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

پھلوں کا بادشاہ آم آ گیا ہے جس کو سب ہی شوق سے کھاتے ہیں، لیکن کیا آپ اس کے فوائد سے واقف ہیں؟ جانیں آم کے ایسے فوائد جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

پھلوں کا بادشاہ آم آ گیا ہے جس کو سب ہی شوق سے کھاتے ہیں، لیکن کیا آپ اس کے فوائد سے واقف ہیں؟ جانیں آم کے ایسے فوائد جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پھلوں کا بادشاہ آم آ گیا ہے جس کو سب ہی شوق سے کھاتے ہیں، لیکن کیا آپ اس کے فوائد سے واقف ہیں؟ جانیں آم کے ایسے فوائد جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔