مشہور اداکار اسماعیل تارا انتقال کرگئے.. گھر والوں نے موت کی کیا وجہ بتائی؟

ملک کے مشہور مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا کراچی میں انتقال کرگئے۔ تھوڑی دیر قبل اداکار ذوالقرنین نے اس حوالے سے تصدیقی خبر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "آج میرا پیارا دوست اور بھائی اسماعیل تارا انتقال فرما گئے ہیں۔ ان کے لئے دعا کی گزارش ہے"

واضع رہے ملک کے تمام بڑے چینلز نے بھی اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی ہے۔ اداکار اسماعیل تارا ففٹی ففٹی سے مزاحیہ اداکاری میں مقبول تھے۔

مشہور مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا کا تھوڑی دیر قبل کراچی میں انتقال ہوا ہے۔ مرحوم کے اہل خانہ نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسماعیل تارا کے گردے فیل ہوچکے تھے اور وہ 3 دن سے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

اسماعیل تارا کی عمر 73 برس تھی اور ان کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انھیں آج صبح ہی وینٹیلیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ اسماعیل تارا کا تعلق بنیادی طور پر لاہور سے تھا۔ 16 نومبر 1949 کو پیدا ہوئے پی ٹی وی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ مشہور مزاحیہ پروگرام ففٹی ففٹی سے عوام کے دلوں میں گھر کرنے والے اسماعیل تارا کو شاندار اور منفرد اداکاری کی بدولت 4 نگار ایوارڈز سے نوازا گیا۔

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2523 Views   |   24 Nov 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about مشہور اداکار اسماعیل تارا انتقال کرگئے.. گھر والوں نے موت کی کیا وجہ بتائی؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (مشہور اداکار اسماعیل تارا انتقال کرگئے.. گھر والوں نے موت کی کیا وجہ بتائی؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.