پیاز اور ادرک کا رس ملا کر لگانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے بے رونق چہرے اور خراب بالوں کو ٹھیک کرنے میں یہ کیسے مدد کرسکتا ہے

اللّٰہ تعالٰی نے ہمارے لیئے قدرت میں ایسے ایسے خزانے پوشیدہ رکھیں ہیں جن کا اگر ہم صحیح طریقے سے استعمال کرنا شروع کردیں تو ہماری آدھی سے زیادہ پریشانیاں ختم ہوجائیں۔ اسی طرح پھل اور سبزیوں میں بھی صحت اور خوبصورتی کے کئی راز چُھپے ہیں جن کی مدد سے پہلے کے لوگ بہت فائدہ حاصل کرتے تھے لیکن اب لوگوں کو اسکا اتنا علم نہیں رہا ہے۔

پیاز اور ادرک مختلف صحت کے حوالوں سے کچن سائنس کا اہم ترین جز رہے ہیں، مگر اس سے پہلے ان کو علیحدہ علیحدہ مسائل کے حل کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے- لیکن آج ہم آپ کو ان کے رس کو یا جوس کو ایک دوسرے سے ملا کر استعمال کرنے کے حیرت انگیز فائدے بتائيں گے-

ادرک اور پیاز کے رس کو بنانے کا طریقہ

اس کو بنانے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے- اس کی تیاری کے لیے ایک درمیانے سائز کا پیاز لے لیں اور ایک درمیانے سائز کا ادرک کا ٹکڑا لے کر دونوں کو چھیل لیں اور اس کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں ۔ اس کے بعد ان کو چھاننی میں چھان لیں مگر اس بات کا خیال رکھیں کہ اس کو چھانتے ہوئے بہت دبانا نہیں ہے کہ پیاز کے سفید ٹکڑے رس میں نہ چلا جائیں- اس کے بعد لیموں کے چند قطرے اگر چاہیں تو شامل کر دیں- عام طور پر یونانی حکمانے اس رس کے ایک چمچ کو ہر رات سونے سے قبل پینے کا مشورہ دیا ہے-

بینائی کو تیز کرے

پیاز اور ادرک دونوں کا جوس اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے جو کہ جسم کے اندر سے زہریلے مادوں کو خارج کرتے ہیں اور میٹا بولزم کے عمل کو تیز کرتے ہیں جس کی وجہ سے جسم کی صحت کی عمومی حالت بہترہوتی ہے- اس کے ساتھ ساتھ اس رس میں وٹامن ای اور ایک خاص قسم کی پروٹین گلوٹا تھیون موجود ہوتی ہے ان دونوں اجزا کی موجودگی کی وجہ سے آنکھوں کے مختلف حصوں کو طاقت ملتی ہے جس سے بینائی بہتر ہوتی ہے-

خون کی کمی

عام طور پر خواتین میں ماہواری کے سبب یا حمل کے دوران خون کی کمی ہو جاتی ہے- اس کے علاوہ دودھ پلانے کے سبب یا کسی بھی دوسرے صحت کے مسائل کی وجہ سے خون کی کمی ہو جاتی ہے- جس کے لیے میڈیکل سائنس کے مطابق ڈاکٹر خون چڑھانے کا مشورہ دیتے ہیں جب کہ اس کے مقابلے میں یونانی حکما پیاز اور ادرک کے جوس کو پینے کا مشورہ دیتے ہیں- جس کے استعمال سے پیلی رنگت اور بے رونق چہرے کو ایک نئي جلا ملتی ہے اور انسان کی رنگت گلابی اور چمکدار ہو جاتی ہے- ان دونوں کے رس کو ملا کر پینے سے خون میں سوخ ذرات کے بننے کی رفتار نہ صرف تیز ہو جاتی ہے بلکہ خون کی طاقت اور صحت میں بھی اضافہ ہوتا ہے جو کہ خون کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اکسیر ہوتا ہے

سر کے بالوں کے لیے

سر کے بال خوبصورتی بڑھانے کا اہم ذریعہ ہوتا ہے مگر اس کے مختلف مسائل ان کو خشک، بے رونق اور کمزور بنا دیتے ہیں- مگر یونانی حکما کا یہ دعویٰ ہے کہ سر کے بالوں کے حوالے سے جملہ مسائل جن میں خشکی، سکری، جوئيں، بالوں کا دو منہ بننا یا گنج پن کی صورت غرض کسی بھی قسم کے مسئلے کی صورت میں پیاز اور ادرک کے رس کو ملا کر سر پر مالش کرنے سے ان تمام مسائل سے نہ صرف نجات ملتی ہے بلکہ بال صحت مند ہوتے ہیں-

Adrak Ras Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Adrak Ras Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Adrak Ras Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2521 Views   |   10 Nov 2022
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 November 2024)

پیاز اور ادرک کا رس ملا کر لگانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے بے رونق چہرے اور خراب بالوں کو ٹھیک کرنے میں یہ کیسے مدد کرسکتا ہے

پیاز اور ادرک کا رس ملا کر لگانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے بے رونق چہرے اور خراب بالوں کو ٹھیک کرنے میں یہ کیسے مدد کرسکتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیاز اور ادرک کا رس ملا کر لگانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے بے رونق چہرے اور خراب بالوں کو ٹھیک کرنے میں یہ کیسے مدد کرسکتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔