لوگ کہتے ہیں حرام کی کمائی سے لنگر کرتی ہوں.. ریشم نے لنگر پر تنقید کرنے والوں کو کیا کرارا جواب دے دیا؟

"مجھے فلموں کا کام چھوڑے ہوئے 20 سے 25 برس کا عرصہ گزر چکا ہے. کبھی ماڈلنگ یا شوز مل جاتے ہیں جن کے پیسوں سے لنگر کرتی ہوں. میں نے اللّٰہ سے وعدہ کیا تھا کہ جب تک زندہ ہوں لنگر بانٹوں گی"

یہ کہنا ہے ماضی کی مشہور اداکارہ ریشم کا جنھوں نے امبرین فاطمہ کو انٹرویو دینے کے دوران لنگر پر لوگوں کی تنقید کا جواب دیا.

ریشم نے شکایتی لہجے میں کہا کہ لوگ میرے اس کام پر انگلیاں اٹھاتے ہیں اور اسے غلط قرار دیتے ہیں. لوگ کہتے ہیں کہ کھانا بانٹنے کے بجائے روزگار دوں. میں کون ہوتی ہوں کسی کو کھانا کھلانے والی یہ تو اللہ کی ذات ہے. میرے پاس ساری دنیا میں صرف ایک گھر ہے، اگر یہ بیچ کر لوگوں کو روزگا دیا تو خود کیا جُھگی میں رہوں گی؟

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے ریشم نے مزید کہا کہ میں یہ کام صرف اللّٰہ کی رضا کے لیے کرتی ہوں. لوگ تنقید کرتے ہیں کہ میں حرام کمائی سے لنگر بناتی ہوں لیکن اس چیز کا فیصلہ تو اللّٰہ کو کرنا ہے۔

ریشم نے انکشاف کیا کہ وہ پچھلے بیس برسوں سے اپنے ہاتھوں سے لنگر بنا کر بانٹ رہی ہیں اور یہ سلسلہ 6 برسوں سے 12 مہینے جاری رہتا ہے. شروع شروع میں وہ ایک دیگ اور روٹیوں کا انتظام کرتی تھیں جس میں 50 ہزار لاگت آتی تھی جبکہ اب لنگر میں ڈیڑھ لاکھ کا خرچا آتا ہے اور لنگر میں تین گنا اضافہ ہوا ہے.

Resham Ka Langar Par Tanqeed Karnay Walon Ko Jawab

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Resham Ka Langar Par Tanqeed Karnay Walon Ko Jawab and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Resham Ka Langar Par Tanqeed Karnay Walon Ko Jawab to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   879 Views   |   12 Jul 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

لوگ کہتے ہیں حرام کی کمائی سے لنگر کرتی ہوں.. ریشم نے لنگر پر تنقید کرنے والوں کو کیا کرارا جواب دے دیا؟

لوگ کہتے ہیں حرام کی کمائی سے لنگر کرتی ہوں.. ریشم نے لنگر پر تنقید کرنے والوں کو کیا کرارا جواب دے دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لوگ کہتے ہیں حرام کی کمائی سے لنگر کرتی ہوں.. ریشم نے لنگر پر تنقید کرنے والوں کو کیا کرارا جواب دے دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔