دار چینی میں کیلا ملا کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ عام سی دار چینی کے استعمال کے ایسے طریقے کریں آپ کے ہزاروں روپے کی بچت

دار چینی یوں تو ہر گھر میں عام پائی جاتی ہے اور اسے کھانوں میں استعمال بھی کیا جاتا ہے مگر بہت کم لوگ اس مصالحے کے فائدوں سے آگاہ ہیں۔ آیورویدا میں صدیوں سے استعمال ہونے والا یہ مصالحہ اپنے اندر ہزاروں فوائد رکھتا ہے۔

دار چینی کا قہوہ

دار چینی کا قہوہ بنا کر دن میں دو بار پینے سے سردی کے امراض نزلہ، زکام، کھانسی اور چھینکوں میں آرام آجاتا ہے۔ ایک کپ پانی میں دار چینی، لونگ، الائچی، ادرک اور تھوڑی سی چائے کی پتی ڈال کر ابالیں اور دھیمی آنچ پر پکائیں۔ تھوڑی دیر بعد تھوڑا سا شہد ملا کر پی جائیں۔

کیلے میں دار چینی ملا کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟

وہ لوگ جو نیند کی کمی کا شکار رہتے ہیں اور ان کی آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے بن چکے ہیں دار چینی کو کیلے میں ملا کر کھانا ان کے لئے فائدہ مند ہے۔ ایک کیلے کو چمچ سے اچھی طرح کچل کر پیسٹ بنا لیں اور اس میں ایک چٹکی دار چینی کا پاؤڈر اچھی طرح مکس کر کے سونے سے پہلے کھا لیں۔ گہری اور پرسکون نیند آئے گی اور نیند کی گولیوں کے مضر اثرات سے جان بھی چھٹ جائے گی۔

دار چینی کے فائدے

پیٹ کے امراض میں فائدہ مند ہے۔ کھانا ہضم کرنے میں مدد کرتی ہے، بھوک کھولتی ہے، پیٹ کا پھولنا کم کرتی ہے۔ جن لوگوں کو دودھ ہضم نہیں ہوتا وہ دودھ میں دارچینی کا ٹکڑا ڈال کر استعمال کرسکتے ہیں۔

گلے میں خراش اور نزلے کی صورت میں دارچینی کو کوٹ کر یا پیس کر شہد کے ساتھ دن میں کئی بار کھائیں۔ جلد افاقہ ہوگا۔

دانت اور سر کے درد میں دارچینی کا تیل لگانا مفید ہے۔ تیل نہ ہو تو سفوف بنا کر پانی میں گھول کر کچھ دیر لیپ کریں آرام آجائے گا۔

بلڈ پریشر، ذیابیطس اور دل کے امراض میں مفید ہے۔ انسولین اور کولیسٹرول کی سطح برقرار رکھتی ہے اور خون کو جمنے سے روکتی ہے۔

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6594 Views   |   16 Dec 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about دار چینی میں کیلا ملا کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ عام سی دار چینی کے استعمال کے ایسے طریقے کریں آپ کے ہزاروں روپے کی بچت and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (دار چینی میں کیلا ملا کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ عام سی دار چینی کے استعمال کے ایسے طریقے کریں آپ کے ہزاروں روپے کی بچت) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.