کورین خواتین و مرد کی جِلد اتنی خوبصورت اور گوری کیوں ہوتی ہے؟ جانیئے کورین لوگوں کی خوبصورتی کا راز

ہم ہمیشہ سے ہی یہ بات دیکھتے آ رہے ہیں اور اکثر اس پر چرچہ بھی ہوتا ہے کہ کوریا کے لوگ ان کی جلد بہت خوبصورت ہوتی ہے، مگر کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ ایسا کیوں ہے؟

اس کی وجہ آج ہم آپ کو بتائیں گے اور ساتھ ہی بتائیں گے کوریا کے مردوں اور عورتوں کی خوبصورتی کا راز، تو آیئے پھر شروع کرتے ہیں مگر اس سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ آخر ہم لوگ اپنی خوبصورتی میں اضافے کے لئے کیا کرتے ہیں۔
ہم لوگ اپنی جلد کی خوبصورتی بڑھانے اور اسے صحت مند رکھنے کے لئے صرف تین چیزیں یعنی کلنزنگ ٹوننگ اور صرف موسرائزنگ یا زیادہ سے زیادہ اسکرب کر لیتے ہیں، لیکن کورین خواتین ایسا نہیں کرتیں، وہ اپنی جلد کو صحت مند اور خوبصورت بنانے کے لئے کیا کیا اسٹیپ فالو کرتی ہیں آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
کورین خواتین جلد کو صحت مند اور خوبصورت بنانے کے لئے کیا کرتی ہیں؟

• تیل سے کلینزنگ

کورین خواتین سب سے پہلے تیل سے کلینزنگ یا تیل والے کلنزر سے کلنزنگ کرتی ہیں تاکہ جلد کے مسام صاف ہو سکے مسام سے گندگی اور مٹی دور ہو سکے جبکہ جلد کی گہرائی سے صفائی اور مسائل دور ہوں سکیں۔

• ڈبل کلنزنگ

اس کے بعد کورین خواتین کسی دودھ والے، شہد والے یا کھیرے والے کلنزنگ ملک سے جلد کی گہرائی سے صفائی کرتی ہیں اور اچھی طرح مساج کرتی ہیں تاکہ جلد کے مسام سے گندگی اور مٹی نکل جائے بیکٹیریا دور ہو جائیں اور کھلے مسام بند ہو سکیں۔

• ایکسفولیٹ/ اسکرب

ہفتے میں کم سے کم 2 سے 3 مرتبہ چہرے کو کسی اچھے اسکرب سے ایکسفولیٹ کرنا چاہیے، اس سے جلد کے مسام گہرائی سے صاف ہوتے ہیں، جلد کی رنگت اور ساخت بہتر ہوتی ہے ساتھ ہی ڈیڈ اسکن سیلز بھی دور ہوتے ہیں۔

• ٹونر کا استعمال

کورین خواتین جب جلد کی گہرائی سے صفائی کر لیتی ہیں تو لازمی ٹونر استعمال کرتی ہیں تاکہ گہرائی سے صاف کردہ جلد کو منرلز اور وٹامنز مل سکیں جلد کا پی ایچ لیول برقرار رہ سکے اور یہ جذب ہو کر جلد کی رنگت بھی نکھاریں اور صحت بند بھی بنائیں ۔

• ایسنس/سیرم

اس کے بعد جلد پر قدرتی غذائی اجزاء سے بھرپور سیرم کا استعمال کرنا ہوتا ہے تاکہ جلد کو موسچرائز بھی کیا جا سکے اور اسکن ٹون بھی ہو سکے، جلد ہائیڈریٹ بھی رہے اور داغ دھبے بھی دور ہو جائیں، اس سے جھریاں، دانے، تِل، خشک جلد یہ سب مسائل دور ہوجاتے ہیں۔

• شیٹ ماسک

آج کل شیٹ ماسک بےحد مقبول ہے کیونکہ ہر مشہور شخصیت اور بیوٹیشن شیٹ ماسک کا استعمال کرتی ہیں شیٹ ماسک مختلف پھلوں کے رس، غذائیت اور سیرم میں بھیگا ہوا چہرے کی شکل کا ایک خاکہ ہوتا ہے جو چہرے پر لگانے سے جلد ہائیڈریٹ ہوتی ہے اور گہرائی سے کلد کے اندر تک تمام غذائی اجزاء پہنچتے اور جلد پر فوری اثر کرتے ہیں۔

• آنکھوں اور ہونٹوں کی کریم

کورین خواتین آنکھوں کے گرد موجود ہلکے دور کرنے کے لئے آئی کریم استعمال کرتی ہیں جبکہ ہونٹوں کو نرم و ملائم اور گلابی بنانے کے لئے قدرتی بام وغیرہ استعمال کرتی ہیں۔

• موسچرائزر

کورین خواتین و مرد اپنی جلد پر موسچرائزر لازمی لگاتے ہیں اور ہر مومسم میں اس کا استعمال کرتے ہیں تاکہ جلد نرم و ملائم رہے۔

• سن اسکرین

اب باری آتی ہے سن اسکرین کی ہم گھر میں ہوں یا گھر سے باہر ہمیں سن اسکرین کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے، اس سے ہماری جلد سورج ہوا مٹی اور دیگر آلودگی سے محفوظ رہتی ہے اور ہماری جلد کی رنگت کو بھی نقصان نہیں پہنچتا۔

Korean Beauty Secret

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Korean Beauty Secret and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Korean Beauty Secret to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4369 Views   |   30 Sep 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 November 2024)

کورین خواتین و مرد کی جِلد اتنی خوبصورت اور گوری کیوں ہوتی ہے؟ جانیئے کورین لوگوں کی خوبصورتی کا راز

کورین خواتین و مرد کی جِلد اتنی خوبصورت اور گوری کیوں ہوتی ہے؟ جانیئے کورین لوگوں کی خوبصورتی کا راز ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کورین خواتین و مرد کی جِلد اتنی خوبصورت اور گوری کیوں ہوتی ہے؟ جانیئے کورین لوگوں کی خوبصورتی کا راز سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔