"ہمارے دو گھر ہیں، ایک اپارٹمنٹ اور ایک بنگلہ، اور دونوں آمنے سامنے ہیں۔ میں اور میرے بچے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں، جہاں میرا مندر بھی ہے، جبکہ گووندا بنگلے میں رہتے ہیں۔" سنیتا آہوجا نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا۔
سنیتا نے بتایا کہ گووندا کے شوق اور عادتیں ان کے الگ رہنے کی بڑی وجہ ہیں۔ "گووندا کو لوگوں سے بات چیت کرنا بہت پسند ہے، ان کی میٹنگز کبھی ختم ہی نہیں ہوتیں۔ وہ ہمیشہ 12-13 لوگوں کے ساتھ گپ شپ کرتے نظر آتے ہیں، اس لیے ہم نے الگ رہنے کا فیصلہ کیا۔" ان کے مطابق، یہ ترتیب دونوں کے لیے آسانی پیدا کرتی ہے اور ہر کسی کو اپنی جگہ کا سکون ملتا ہے۔
شادی کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے سنیتا نے بتایا، "گووندا کو ہمیشہ سے ساڑھیاں پسند تھیں، لیکن میں ٹام بوائے اسٹائل کے کپڑے پہنتی تھی۔ وہ اکثر مجھ سے کہتے تھے کہ ساڑھیاں پہنا کرو، اور ان کی اس فرمائش پر مجھے ہنسی آتی تھی۔" انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ گووندا اس قدر شرمیلے تھے کہ شادی کی پیشکش بھی انہوں نے خود کی۔ "میں نے ہی انہیں پروپوز کیا کیونکہ یہ اس معاملے میں بہت زیادہ شرمیلے تھے۔"
گووندا اور سنیتا کا الگ رہنے کا فیصلہ ان کی محبت اور سمجھداری کی عکاسی کرتا ہے۔ دونوں اپنی پسند اور ضروریات کا احترام کرتے ہوئے زندگی گزار رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رشتے کی مضبوطی صرف ایک چھت کے نیچے رہنے سے نہیں بلکہ ایک دوسرے کی خوشیوں اور سکون کو اہمیت دینے سے ممکن ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Govinda Biwi Kay Sath Kyun Nahi Rehte and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Govinda Biwi Kay Sath Kyun Nahi Rehte to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
ہم ایک گھر میں نہیں رہتے۔۔ گووندا کی بیوی کا نجی زندگی سے متعلق حیران کن انکشاف
ہم ایک گھر میں نہیں رہتے۔۔ گووندا کی بیوی کا نجی زندگی سے متعلق حیران کن انکشاف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہم ایک گھر میں نہیں رہتے۔۔ گووندا کی بیوی کا نجی زندگی سے متعلق حیران کن انکشاف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔