لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ویسے تو پاکستان آرمی میں کافی مقبول تھے تاہم پاکستانی عوام اور سوشل میڈیا پر افغانستان میں امریکی انخلاء اور ان کے افغانستان کے دورے کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب متوجہ ہوئے تھے۔
بطور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کی، اس کے بعد کور کمانڈر پشاور اور بہالپور کے طور پر بھی اپنے فرائض سرانجام دیے۔
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے پاکستان آرمی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے عوام سے ادارے کی محبت اور قربت کا ثبوت دیا، میرانشاہ میں ایف سی بوائز اسکول کا افتتاح کیا لیکن حیرت انگیز طور پر 100 بچوں کا ہاسٹل بھی قائم کیا
سرحدی علاقے میں طالب علموں کی سہولت اور دور دراز علاقوں سے آنے والے بچوں کے لیے رہائش کا انتظام کیا، جہاں 100 بچے باآسانی رہ سکتے ہیں۔
بطور کور کمانڈر پشاور، جنرل فیض نے دریائے ٹوچی پر بندائی پُل کا بھی سنگ بنیاد رکھا، جو کہ 20 کلو میٹر کا فاصلہ محض 4 کلومیٹر تک کر دے گا۔
دوسری جانب پشاور اسپورٹس کامپلیکس میں پہلی بار مدارس کے طلباء کے لیے گیمز کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی تھے، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ جنرل فیض حمید کی عوام کے درمیان موجودگی اور طلباء کے ساتھ مصافحے نے سب کی توجہ حاصل کی تھی، اگرچہ آرمی کور کمانڈر یا اعلیٰ افسر سے عوام کی محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔
جبکہ لیفٹیننٹ جنرل فیضل حمید کور کمانڈر بہالپور اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، واضح رہے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بہالپور کور اپنی اسٹریجک لوکیشن، سمیت کئی اہم وجوہات کی بنا پر اہمیت رکھتی ہے۔
میدانی علاقہ ہونے کی وجہ سے جدید ترین ہتھیار کی ذمہ داری اسی کور کے پاس ہے، ساتھ ہی میدانی علاقے سے بھارتی حملے کے روکنے کی اور مضبوط جواب دینے کی ذمہ داری اسی کور کے پاس ہے۔
لیکن اُس وقت پاکستانی قوم افسردہ ہو گئی تھی کیونکہ 2020 میں جنرل فیض حمید کی والدہ اس دنیا سے وفات پا گئی تھیں۔ چکوال میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی، نماز جنازہ بھی مولانا طارق جمیل نے پڑھائی تھی۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Maan Bete Ki Mohabbat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maan Bete Ki Mohabbat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.