سجل علی نے اس بار فیشن برانڈ "میہا آفیشل" کے سبز مخملی لباس کا انتخاب کیا، جو ایک شاندار اور کلاسک نظر آ رہا تھا۔ گہرے سبز رنگ میں ڈیزائن کیا گیا یہ ویلوٹ فراک اسٹائل ڈریس سردیوں کی سیزن کے لئے بالکل مناسب تھا۔ اس کے ساتھ جڑا باریک گولڈن بارڈر والا دوپٹہ ان کی خوبصورتی کو مزید بڑھا رہا تھا، اور ہر زاویے سے ان کی شخصیت کو دلکش بنا رہا تھا۔
سجل علی کا ہیر اسٹائل بھی کسی سے کم نہیں تھا۔ انہوں نے ہاف ٹائیڈ ہیر اسٹائل اپنایا تھا، جس میں سامنے کے بالوں کو بیک کومنگ کے ساتھ پن کیا گیا تھا۔ ان کا یہ اسٹائل نہ صرف ایلیگنٹ تھا بلکہ رائل لک بھی دے رہا تھا، جو ان کی سٹائل کی مہارت کا غماز تھا۔
ان کی "عجیب و غریب" ادائیں بھی خوب توجہ کا مرکز بن رہی تھیں، اور میک اپ میں سجل نے نارمل گلیم لُک اپنایا تھا۔ ہلکی پنک لپ اسٹک، سوفٹ بلش اور خوبصورتی سے ڈیفائنڈ آئی بروز نے ان کے چہرے کی دلکشی کو مزید اجاگر کیا۔
جہاں تک جیولری کا تعلق ہے، سجل نے نفیس سلور کرسٹل اسٹڈڈ ائیرنگز پہنی تھیں، جو نہ صرف سٹائلش تھیں بلکہ ان کی سادگی میں ایک خاص شان بھی ڈال رہی تھیں۔ انہوں نے ہیوی جیولری سے پرہیز کیا، جس سے ان کا لک مزید سادہ لیکن دلکش بن گیا۔
اگر قیمت کی بات کی جائے تو اس بے مثال لباس کی قیمت 75 ہزار پاکستانی روپے ہے، اور خاص طور پر یہ سجل علی کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ ان کا یہ اسٹائل یقینا فیشن کی دنیا میں ایک اور مثال قائم کرتا نظر آ رہا ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sajjal Ali Green Dress Price and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sajjal Ali Green Dress Price to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
کیا آپ سجل علی کے اس سبز لباس کی قیمت جانتے ہیں؟ مشرقی لباس نے مداحوں کے دل جیت لئے
کیا آپ سجل علی کے اس سبز لباس کی قیمت جانتے ہیں؟ مشرقی لباس نے مداحوں کے دل جیت لئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ سجل علی کے اس سبز لباس کی قیمت جانتے ہیں؟ مشرقی لباس نے مداحوں کے دل جیت لئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔