کیا آپ کا بچہ بھی کھانے پینے میں تنگ کرتا ہے؟

اگر آپ کا بچہ کھانے پینے میں تنگ کرتا ہے تو یہ مسئلہ صرف آپ کے ساتھ نہیں ہے ، تقریباً50فیصد والدین کو یہی مشکلات ہیں ۔ لیکن ایسی صورتحال آپ کے بچے کی نشوونما اور جسمانی ودماغی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ۔

بچوں میں کھانا کھانے میں مشکلات کی 10اہم علامات
۱۔صرف مخصوص کھانا کھانے پر ضد کرتے ہیں ۔
۲۔ قوت مدافعت میں کمی یعنی بار بار بیماری یا انفیکشن میں مبتلاء ہوجاتے ہیں ۔
۳۔ عمر کے لحاظ سے قد اور وزن صحیح نہیں بڑھتا ۔
۴۔ زیادہ کھانا پلیٹ میں چھوڑ دیتے ہیں ۔
۵۔ ذہنی کارکردگی میں کمی اور اس کی وجہ سے پڑھائی میں توجہ کی کمی آجاتی ہے ۔
۶۔کچھ نیا کھانے میں ہچکچاتے ہیں ۔
۷۔ بہت زیادہ کھیل کود میں دھیان ہونے کی وجہ سے کھانا صحیح طرح نہیں کھاتے ۔
۸۔ کھانا ختم کرنے میں بہت زیادہ وقت لگاتے ہیں ۔
۹۔ کھانا کھانے کے بجائے جنک فوڈز پر اصرار کرتے ہیں ۔
۱۰۔ تنہائی پسند ہونے کی وجہ سے لوگوں کے ساتھ کھانا نہیں کھا پاتے ۔

بچوں کو کھانا کھلانے کے رہنما اصول
کھانا کھانے کے دوران بچے کی توجہ کھلونے، کتابیں، ٹیلی ویژن،کمپیوٹراور دیگر چیزوں کے بجائے صرف اور صرف کھانے پر مرکوز رکھیں ۔
بچے کے خود کھانا کھانے پر اس کی تعریف کریں، لیکن اس کا یا اس کے کھانے کی مقدار کے بارے میں ایک غیر جانبدارانہ رویہ رکھیں ۔
بچے کی بھوک بڑھانے کے لیے اس کو کم از کم تین سے چار گھنٹے کے درمیان کھانا یا ہلکی پھلکی غذا دیں ۔
کھانے کی مدت بیس سے تیس منٹ تک محدود رکھیں،چاہے بچے نے بہت کم ہی کیوں نہ کھایا ہو۔
بچے کی عمر کی مناسبت سے اس کے کھانے کو ترتیب دیں ۔
بچے کے خود کھانے پر اس کی حوصلہ افزائی کریں اور اس کی عمر کے حساب سے اس کے کھانے کی گندگی کو برداشت کریں ۔
کھانے کے ساتھ کھیلنے اور کھانے کے دوران بہت زیاد ہ بات کرنے پر اس کی حوصلہ شکنی کریں ۔
نئے کھانے کی چیزوں کو منظم طریقے سے اور خوبصورتی کے ساتھ پیش کریں ۔

Bacha Khane Mein Tang Karta Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bacha Khane Mein Tang Karta Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bacha Khane Mein Tang Karta Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4777 Views   |   31 Mar 2022
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 January 2025)

کیا آپ کا بچہ بھی کھانے پینے میں تنگ کرتا ہے؟

کیا آپ کا بچہ بھی کھانے پینے میں تنگ کرتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ کا بچہ بھی کھانے پینے میں تنگ کرتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔