پاکستانی معاشرے میں شادی کے موضوع کو خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے جس میں لڑکا اور لڑکی کو لیکر بحث چلتی ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے لیے ٹھیک ہیں یا نہیں۔ یعنی شادی سے قبل لڑکا اور لڑکی دونوں کے گھر والوں کی جانب سے مختلف مطالبات رکھے جاتے ہیں جو آج ایک عام سی بات ہے۔
بعض اوقات لڑکا اور لڑکی دونوں ایک دوسرے کے ساتھ شادی کرنے کے لیے راضی ہوتے ہیں مگر گھر والے کسی نہ کسی معاملے میں رکاوٹ بن جاتے ہیں جس کے باعث رشتہ ختم ہوجاتا ہے۔ لڑکے سے زیادہ لڑکی کے بارے میں باتیں کی جاتی ہیں کہ اِس کا وزن زیادہ ہے اور پھر یہ ہوتا ہے کہ زیادہ وزن کی وجہ سے کئی رشتے ہاتھ سے نکل جاتے ہیں اور والدین پریشان رہتے ہیں۔
مگر آج ہم جن خواتین کی شادی کے بارے میں بات کرنے جا رہے ہیں ان کے شوہروں نے وزن کو مسئلہ بنائے بغیر انہیں دل سے نہ صرف اپنایا بلکہ ان سے شادی بھی کرلی۔
1- طوبیٰ اور فراز
یہ وہ انوکھی جوڑی ہے جو 19 اپریل 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شادی کے بندھن میں بندھی تھی۔ دونوں کی شادی بہت سادگی کے ساتھ ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔ طوبیٰ اور فراز دونوں کراچی کی رہائشی ہیں۔ فراز کی اہلیہ طوبیٰ کا وزن 90 کلو ہے جبکہ شوہر کا وزن 40 کلو مگر یہ جوڑی ایک ساتھ کافی خوبصورت دکھائی دیتی ہے۔
طوبیٰ فراز کی جوڑی کو سوشل میڈیا آج بھی شہرت مل رہی ہے اور فراز کے اس عمل کو ہر جانب سے سراہا جا رہا ہے اور اس جوڑے کو ان تمام لڑکوں کے لیے ایک مثالی جوڑا قرار دیا جا رہا ہے۔
ایک انٹرویو میں فراز کا یہ کہنا تھا کہ لوگ جب ہمیں باہر ایک دوسرے کے ساتھ دیکھتے تو اکثر تنقید کا نشانہ بناتے یہاں تک کہ میرے ایک دوست نے تو مجھے یہاں تک کہہ دیا کہ تم ہر وقت اس موٹی لڑکی کے ساتھ کیوں گھومتے رہتے ہو۔ اس پر فراز نے ان کو بتایا کہ وہ اس لڑکی سے شادی کر رہے ہیں تو اس پر سب چپ ہو گئے فراز کے مطابق رشتے کے لیے موٹا پتلا ہونا اہم نہیں ہوتا ہے بلکہ سب سے زیادہ اہمیت اس بات کی ہوتی ہے کہ آپ دونوں کا باہمی تعلق کیسا ہے؟
حالیہ انٹرویو میں فراز اور طوبیٰ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد زندگی بہت اچھی ہوگئی ہے۔
2- دو فٹ کے دولہا کی 200 کلو وزنی دلہن سے شادی
اس منفرد جوڑے کی شادی کی خبر بھی وائرل ہو چکی ہے جس پر لوگوں نے بہت حیرانگی کا اظہار کیا تھا۔ دولہا 2 فٹ کا ہے جبکہ دولہن وزن میں زیادہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق دولہن کا وزن 200 کلو بتایا گیا تھا۔
دونوں نے پسند کی شادی کی اور ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ 22 سالہ 2 فٹ کے شانکی 200 کلو وزنی خاتون سے شادی کی۔ یہ دونوں اسٹیج آرٹسٹ ہیں۔
200 کلو وزنی دلہن نے ایک ویب چینل ڈیلی دھرتی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کام کے دوران جب لوگ ان کے چھوٹے قد کی وجہ سے آوازیں کستے تھے تو مجھے بہت برا لگتا تھا۔ اور جب لوگ میرے وزن کی وجہ سے میرا مذاق اڑاتے تھے تب شان کو بُرا لگتا تھا۔
سوال کیا گیا کہ شان کے دکھ کا آپ کو کیسے علم ہوتا تھا جس پر دلہن کا کہنا تھا کہ وہ ایک سائڈ پر خاموش ہوکر بیٹھ جاتے تھے جس سے میں ان کے دُکھ کا پتہ لگا لیتی تھی۔
دلہن کا کہنا تھا کہ ہم شان اور میرے درمیان شادی کی بات چیت کا سلسلہ 7 ماہ تک جاری رہا تھا۔ شان نے مجھے شادی کی پیشکش کی تھی جس پر رضامندی ظاہر کی تھی۔شان نے اپنی شادی سے متعلق بتایا کہ میں روزانہ سوچتا تھا کہ میں ان سے شادی کی بات کروں مگر ڈر بھی لگتا تھا کہ کہیں مار نہ پڑے۔
دلہن نے بتایا کہ اس شادی کے لیے میرے گھر والوں نے مخالفت کی تھی کیونکہ دولہے کا قد چھوٹا تھا وہیں دولہے کے گھر والے اس رشتے پر فوراً راضی ہوگئے تھے۔ دُلہن کا کہنا تھا کہ لوگوں کی باتوں میں آؤ تو آپ زندگی جی نہیں سکتے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ziada Wazan Wali Khwateen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ziada Wazan Wali Khwateen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.