سستے سے کڑی پتے کے مہنگے فائدے ۔۔ آپ سب کے گھروں میں موجود کڑی پتے کو چبانے سے کیا ہوتا ہے؟ ڈاکٹر بلقیس نے مشکل آسان کردی

قدرت نے ہر شے میں انسان کے لیے شفا رکھی ہے لیکن بہت سے لوگ ان چیزوں میں چھپے فوائد سے ناواقف رہتے ہیں جبکہ وہ آپ کے گھر میں موجود ہوتی ہے۔

انہی چیزوں میں ایک کڑی پتہ بھی آتا ہے جس کے بارے میں سنا ہی ہوگا کہ اس کے بہت سے فائدے ہیں۔ کڑی پتے کو زعفران کا نعم البدل بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں وہ تمام تر خصوصیات اور غذائیت موجود ہوتی ہے جو زعفران میں موجود ہے۔

کڑی پتہ جہاں کھانے میں ذائقہ بڑھانے کے کام آتا ہے وہیں یہ انسانی صحت کے لیے انتہائی معاون ثابت ہوتا ہے۔

پاکستان کی معروف ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس نے کڑی پتے کے فوائد بتائے آیئے جانتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کڑی پتے میں وٹامن سی، فاسفورس، وٹامنز ، میگنیشیم آئرن اور کیلشیم وافر مقدارمیں پائی جاتی ہے جو بہت سے فائدے فراہم کرتی ہے۔

دل کی بیماری یا بلڈ پریشر کے مریض صبح نہار منہ 7 عدد کڑی پتے چبا لیں اور پھر اس کے آدھے گھنٹے بعد ناشتہ کرلیں، جن لوگوں کا بلڈ پریشر ہائی رہتا ہے وہ اعتدال میں آجائے گا۔ یہ نسخہ آنتوں کے مسائل حل کرتا ہے اور لوز موشن کا بھی خاتمہ کردیتا ہے۔

ڈاکٹر بلقیس نے بتایا کہ کڑی پتے زعفران کا توڑ ہیں، جن لوگوں کو جوڑوں کا درد ہے وہ دن میں دو بار 15 پتے دوپہر اور رات کے کھانے سے پہلے چبالیں، اس سے بہت افاقہ ہوگا۔

ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بہترین

شوگر کے مریضوں کو اکثر کڑی پتہ چبانے کا مشورہ دیا جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں ہاپئو گلیسیمک خصوصیات پائی جاتی ہیں جو شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہوتی ہے۔

آنکھوں کے لئے مفید

کڑی پتے کھانے سے رات کے اندھے پن یا آنکھوں سے متعلق کئی دیگر امراض کا خطرہ ٹل جاتا ہے کیونکہ اس میں وٹامن اے پایا جاتا ہے جو بینائی بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ہاضمے کے لئے عمدہ چیز

کڑی پتوں کو روزانہ خالی پیٹ چبانے کا مشورہ دیا جاتا ہے جس سے قبض ، تیزابیت، اپھارہ سمیت پیٹ کے تمام مسائل سے نجات مل جاتی ہے۔

Kari Patty Ke Shandar Faide

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kari Patty Ke Shandar Faide and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kari Patty Ke Shandar Faide to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2329 Views   |   20 Dec 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 December 2024)

سستے سے کڑی پتے کے مہنگے فائدے ۔۔ آپ سب کے گھروں میں موجود کڑی پتے کو چبانے سے کیا ہوتا ہے؟ ڈاکٹر بلقیس نے مشکل آسان کردی

سستے سے کڑی پتے کے مہنگے فائدے ۔۔ آپ سب کے گھروں میں موجود کڑی پتے کو چبانے سے کیا ہوتا ہے؟ ڈاکٹر بلقیس نے مشکل آسان کردی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سستے سے کڑی پتے کے مہنگے فائدے ۔۔ آپ سب کے گھروں میں موجود کڑی پتے کو چبانے سے کیا ہوتا ہے؟ ڈاکٹر بلقیس نے مشکل آسان کردی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔