اولاد کی تربیت کی، شوہر کو اپنا جگر بھی دے دیا ۔۔ خاتون ٹیچر، جس نے اپنا گھر بچانے کے لیے اپنا جسم تک عطیہ کر دیا، دیکھیے

کہتے ہیں کہ میاں بیوی زندگی کے وہ دو پہیے ہیں، جن کے بغیر گاڑی نہیں چل سکتی ہے، اسی لیے دونوں کے تعاون اور سمجھوتے کی بنا پر یہ زندگی کامیاب ہو سکتی ہے۔

مصر کی 43 سالہ حبا ابراہیم الجوہری نے سوشل میڈیا سمیت سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ حبا پیشے کے اعتبار سے ٹیچر ہیں اور جبکہ ان کے شوہر احمد عبدالحمید بھی اپنے بچوں اور گھر کا خرچ کود اٹھاتے تھے، تاہم جب سے ان کے جگر میں پھوڑا ہوا، تب سے زندگی بدل گئی۔

مصر کے شہر بلبیس سے تعلق رکھنے والی حبا سے ان کے شوہر احمد نے 17 سال قبل رشتہ مانگا تھا، تب اس جوڑے کی راہیں ایک ساتھ ہوئیں۔ لیکن اسی وقت انہیں بتایا گیا تھا کہ ان کے ہونے والے شوہر جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں۔

تاہم میرے شوہر نے مجھ سے میری رضا مندی بھی چاہی اور یہ تک پوچھا کہ آپ اس رشتے سے انکار بھی کر سکتی ہیں، جس پر حبا نے اپنے والدین سے صلہ مشورہ بھی کیا، کیونکہ حبا اپنے والدین کی اکلوتی شہزادی ہیں۔

لیکن والد کے نظریے نے سب کچھ بدل دیا، والد کا کہنا تھا کہ یہ خدا کی تقدیر ہے، ایک صحت مند انسان بھی اچانک مر سکتا ہے، ممکن ہے کہ احمد کی بھی زندگی ہو۔ شادی کے بعد بھی شوہر نے اپنی اہلیہ کا ہر طرح سے خیال رکھا، شکایت کا کوئی موقع نہیں آنے دیا۔

حبا اور احمد کے 4 بچے بھی ہوئے اور ان کی دیکھ بھال اور تربیت دونوں نے مل کر کی۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کے جگر میں ٹیومر بڑھتا گیا جو کہ ان کی جان پر آ گئے تھا۔ اب ایک ہی چارہ تھا کہ اگر احمد کی زندگی بچانی ہے تو انہیں دو تہائی جگر لگانا تھا۔اپنے شوہر کی زندگی بچانے کے لیے اور بنا یہ سوچے کہ اس کے بعد اُس کے ساتھ کیا ہوگا، حبا نے اپنا دو تہائی جگر اپنے شوہر کو عطیہ کر دیا۔

شوہر کی خاطر اپنے جسم کے اعضاء تک عطیہ کرنے والی اس خاتون نے جہاں دنیا بھر میں توجہ حاصل کی وہیں، کئی ایسی خواتین کے لیے بھی ہمت اور حوصلے کی مثال بن گئی ہیں، جو کہ اس وقت تکلیف کے وقت میں مبتلا ہیں۔

Teacher Jis Na Apna Ghr Bachany Keliye Apna Jisam Atyaa Kar Diya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Teacher Jis Na Apna Ghr Bachany Keliye Apna Jisam Atyaa Kar Diya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Teacher Jis Na Apna Ghr Bachany Keliye Apna Jisam Atyaa Kar Diya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2473 Views   |   26 Nov 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اولاد کی تربیت کی، شوہر کو اپنا جگر بھی دے دیا ۔۔ خاتون ٹیچر، جس نے اپنا گھر بچانے کے لیے اپنا جسم تک عطیہ کر دیا، دیکھیے

اولاد کی تربیت کی، شوہر کو اپنا جگر بھی دے دیا ۔۔ خاتون ٹیچر، جس نے اپنا گھر بچانے کے لیے اپنا جسم تک عطیہ کر دیا، دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اولاد کی تربیت کی، شوہر کو اپنا جگر بھی دے دیا ۔۔ خاتون ٹیچر، جس نے اپنا گھر بچانے کے لیے اپنا جسم تک عطیہ کر دیا، دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔