ہر مہینے 2 لاکھ چاہئیں۔۔ علیزے کا طلاق کے بعد فیروز خان سے مطالبہ! فیروز کا جواب بھی سامنے آگیا

گزشتہ دنوں مشہور اداکار فیروز خان اور علیزے سلطان کی طلاق کی خبر نے سب کو ہلا ڈالا۔ البتہ دونوں نے اس حوالے سے خود بھی تصدیق کی اور اب چونکہ علیزے اور فیروز دو بچوں کے والدین بھی ہیں اس لئے بچوں کی کسٹڈی کا کیس عدالت میں چل رہا ہے۔

علیزے کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کی موکلہ کو دونوں بچوں کے لئے ایک ایک لاکھ روپے چاہئیں کیوں کہ یہ بچوں کا حق ہوتا ہے کہ طلاق سے پہلے ان کا جو لائف اسٹائل تھا ماں باپ کی طلاق کے بعد بھی اس میں کوئی کمی نہ ہو۔ بچے کا لائف اسٹائل وہی ہو جو اس کے باپ کا ہے،۔ اس کے علاوہ ان کی جانب سے ایک فلیٹ کی ڈیمانڈ بھی کی گئی ہے۔

فیروز کے وکیل کا جواب

دوسری جانب فیروز کے وکیل کا کہنا ہے کہ انھوں نے تو بچوں کی کسٹڈی کے لیے کیس دائر کر رکھا ہے۔ آج کے دور میں جہاں بیٹا باپ اور بھائی بہن کی ذمہ داری نہیں اٹھاتا یہ کیسے ممکن ہے کہ فیروز سابقہ اہلیہ کو فلیٹ خرید کر دیں۔ باقی جہاں تک بچوں کا سوال ہے انھیں باپ کے ساتھ رہنا چاہیئے کیونکہ وہ ان کی بہتر کفالت کرنے کی پوزیشن میں ہیں اور بجائے فلیٹ میں تنہائی میں رکھنے کے بچوں کے لئے یہی اچھا ہے کہ وہ نانا نانی، دادی سے ملتے جلتے رہیں۔

By Khush bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2920 Views   |   09 Oct 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about ہر مہینے 2 لاکھ چاہئیں۔۔ علیزے کا طلاق کے بعد فیروز خان سے مطالبہ! فیروز کا جواب بھی سامنے آگیا and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ہر مہینے 2 لاکھ چاہئیں۔۔ علیزے کا طلاق کے بعد فیروز خان سے مطالبہ! فیروز کا جواب بھی سامنے آگیا) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.