پہلا شوہر شرابی تھا اور دوسرا بھی.. عائشہ جہانزیب نے پہلی شادی کو غلطی قرار دیتے ہوئے باپ کو قصور وار کیوں کہا؟

"میں نے کم عمری میں شادی کرلی تھی اور ہماری محبت کی شادی تھی. ہم بچپن سے ایک دوسرے سے محبت کرتے ہوئے بڑے ہوئے تھے لوگ ہمیں کرینا اور سیف کہتے تھے"

یہ کہنا ہے معروف اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کا جنھوں نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران پہلے شوہر اور والد کے بارے میں بھی حیران کن انکشافات کیے.

عائشہ جہانزیب کا کہنا ہے کہ شادی کے دو دن کے بعد مجھے پتہ چلا کہ وہ شراب پیتا ہے۔ میں لو میرج کے باوجود اس کے بارے میں نہیں جانتی تھی۔ میری شادی 22 سال کی عمر میں ہوئی، 24 سال کی عمر میں میں جان چکی تھی کہ میں نے بہت بڑا بھنڈ مارا ہے.

عائشہ جہانزیب نے روتے ہوئے بتایا کہ پہلے شوہر مرچکے ہیں اس کے باوجود ان سے محبت کرتی ہوں کیونکہ جہانزیب نے مجھے تین خوبصورت بچے دیے۔ جب میں ستائیس یا تیس سال کی تھی تو اس کا انتقال ہو گیا۔ میں نہیں جانتی تھی کہ انھیں کینسر ہے نہ ہی میرے سسرال والوں نے کبھی مجھے اس کے بارے میں بتایا. ایک دن ایک ڈاکٹر نے مجھے فون کیا اور شوہر کے بارے میں بتایا کہ ان کے ہر گزرتے دن کو بونس سمجھوں یہ کینسر کے آخری اسٹیج پر ہیں ۔ ان کے ساتھ اچھا سلوک کروں کیونکہ وہ بہت جلد مرنے والے ہیں.

پھر میں نے اپنے والد سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا اور میں نے ان سے شکایت کی کہ میری زندگی میں ان کی غیر موجودگی کی وجہ سے میں نے ایسے انسان میں سیکورٹی تلاش کررہی تھی جو مجھے پہلے ملا لیکن اس وقت والد نے عجیب سی باتیں کردیں تو میں نے انھیں بھی چھوڑ دیا. میں نے انھیں کہا کہ وہ جہانزیب کو اپنی زندگی میں نہیں دیکھ سکیں گے اور ایسا ہی ہوا. جہانزیب کا انتقال ہو گیا ان کی تدفین کے بعد بے ہوشی کی حالت میں لوگ مجھےایک شخص کے پاس لے گئے اور مجھ سے ملنے کو کہا، یہ میرے والد تھے۔ میں نے اپنے دل سے انہیں معاف کر دیا. مجھے انہیں معاف کرنا پڑا۔ جب میں اپنے شوہر کو معاف کر سکتی ہوں تو باپ کو بھی کرسکتی ہوں.

واضح رہے گزشتہ روز عائشہ جہانزیب نے اپنے دوسرے شوہر پر بھی تشدد کا الزام عائد کیا ہے جن کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے.

Ayesha Jahanzaib Opens Up About First Husband And Father

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ayesha Jahanzaib Opens Up About First Husband And Father and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ayesha Jahanzaib Opens Up About First Husband And Father to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1072 Views   |   11 Jul 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 06 October 2024)

پہلا شوہر شرابی تھا اور دوسرا بھی.. عائشہ جہانزیب نے پہلی شادی کو غلطی قرار دیتے ہوئے باپ کو قصور وار کیوں کہا؟

پہلا شوہر شرابی تھا اور دوسرا بھی.. عائشہ جہانزیب نے پہلی شادی کو غلطی قرار دیتے ہوئے باپ کو قصور وار کیوں کہا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پہلا شوہر شرابی تھا اور دوسرا بھی.. عائشہ جہانزیب نے پہلی شادی کو غلطی قرار دیتے ہوئے باپ کو قصور وار کیوں کہا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔