مکڑی کے کاٹنے کو ہم کبھی سنجیدہ نہیں لیتے کیونکہ اکثر لوگ فوری اس پر یا تو کسی آئل کا مساج کرلیتے ہیں یا پھر مرہم نما کریمیں اور کچھ ویزلین کا استعمال کرلیتے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے سوچا ہے کہ اگر مکڑی کاٹ لے تو یہ ہمارے لئے کتنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
مکڑی کاٹ لے تو کیا ہوگا؟
یوں تو ہمارے اردگرد عام پائی جانے والی مکڑیاں ہوتی ہیں جن کے کاٹ لینے سے زیادہ سے زیادہ خارش اور چھوٹے چھوٹے دانے نکل آتے ہیں لیکن ہر بار ایسا ہی ہو یہ ضروری نہیں۔ ہم مکڑی کو دیکھ کر یہ ہرگز نہیں جان سکتے کہ یہ ہمارے لئے کتنی خطرناک ہے اس لئے مکڑی کے کاٹے کو نظر انداز نہ کریں۔ اکثر ہمارے اردگرد درختوں اور ویرانے میں زہریلی مکڑیاں بھی موجود ہوتی ہیں جن کے کاٹ لینے سے نہ صرف جلد پر شدید الرجی ہوتی ہے بلکہ یہ اتنی خطرناک ہوتی ہیں کہ موت کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔
دیگر ممالک میں مکڑی کاٹے تو کیا ہوتا ہے؟
برازیل اور اس جیسے دیگر کئی ممالک میں ایسی خطرناک مکڑیاں پائی جاتی ہیں جن کے ایک مرتبہ کاٹ لینے سے ہی موت واقع ہوجاتی ہے لیکن اکثر اس قسم کی مکڑیاں ہمارے ملک کے جنگلات میں بھی پائی جاتی ہیں اس لئے کبھی اگر سیر پر جائیں تو ہوشیار رہیں۔
مکڑی کے کاٹنے سے انسان کی جلد پر ہونے والا نشان کینسر کا باعث بن سکتا ہے:
مکڑی کے جسم میں ایک ایسا کیمیکل موجود ہوتا ہے جو انسانی جلد کی اندرونی تہہ یعنی ایپی ڈرمس کو تباہ کر دیتا ہے، جس سے جسم کے دیگر ٹشوز اور خلیات ضائع ہونے لگتے ہیں اور ان کے اندر سے ایک ایسی رتوبت خارج ہوتی ہے جو کہ ہمارے نیورون سسٹم کو متاثر کرتی ہے۔ کبھی اگر مکڑی کا جالا صاف کریں تو اطمینان کر لیں کہ ہاتھ میں کوئی دستانہ یا پلاسٹک کی تھیلی لازمی پہنیں کیونکہ اس سے مکڑی کے جسم میں موجود کیمیکل انسانی جلد کو خراب نہیں کرتا۔
مکڑی کی ٹانگیں:
مکڑی کی ٹانگوں کے نیچے ایک ریشے دار رتوبت موجود ہوتی ہے جس کے اندر وہ اپنے انڈوں کے ذرعات محفوظ رکھتی ہے، جوں ہی یہ ٹانگیں کسی نرم یا انسانی جلد کی سطح کے ساتھ چپکتے ہیں یہ وہاں پر اپنے نشان چھوڑ جاتے ہیں جس کا نتیجہ انسان کے جسم میں آئرن اور خون کی کمی کی ایک بڑی وجہ بنتا ہے۔
حشرات:
دنیا میں موجود جتنے بھی حشرات ہیں ان میں سب سے زیادہ خطرناک اگر کوئی گھریلو کیڑا ہے تو وہ کھن کھجورے کو سمجھا جاتا ہے کیونکہ وہ انسانی جلد کے اندر چپکتا چلا جاتا ہے اور وہ اسے نہیں چھوڑتا لیکن اس کے ساتھ وہ مکڑی جسے ہم بہت عام سمجھتے ہیں یہ بہت زیادہ خطرناک ہوتی ہے کیونکہ مکڑی اگر آپ کے کان کے اندر گھس جائے تو یہ آپ کے دل کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ لہٰذا مکڑی کے جالوں سے دور رہیں اور اگر انہیں صاف کر رہے ہیں تو انہیں مکمل احتیاط کے ساتھ صاف کریں تاکہ آپ بھی اتنی بڑی مشکلات سے بچ سکیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Makri Ke Katne Se Koi Mar Sakta Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Makri Ke Katne Se Koi Mar Sakta Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.