شوہر ڈھونڈنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔۔ میرج بیورو والوں نے یشما گل سے اچھا رشتہ تلاش کرنے کے کتنے پیسے مانگے؟

میری امی مجھے بولتی ہیں کہ میں 29 برس کی ہوگئی ہوں میں نے شادی نہیں کی، اپنی انڈسٹری سے ہی کوئی لڑکا ڈھونڈ لوں۔

“میں فوری طور پر تو شادی نہیں کرنا چاہتی لیکن گھر والے خاص طور پر امی کہتی ہیں کہ 29 سال کی ہوگئی ہو اپنی انڈسٹری میں ہی لڑکا ڈھونڈ لو اور شادی کر لو اس لئے میں نے میرج بیورو سے رابطہ کیا“

یہ الفاظ ہیں معروف اداکارہ یشما گل کے جنھوں نے گزشتہ شب مذاق رات نامی ٹاک شو میں شرکت کی اور شادی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے تجربہ بیان کیا۔ یشما گل نے شادی اور اچھے رشتوں کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ “آج کل اچھا رشتہ تلاش کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے چونکہ ہم صبح 10 سے رات 10 بجے تک کام کررہے ہوتے تو میاں ڈھونڈنے کا وقت نہیں ہے لیکن ایک دن میں سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھی اور موبائل فون پر آن لائن میرج بیورو دیکھنا شروع کردیا۔ اگرچہ یہ میں نے مذاق میں کیا تھا لیکن یہ بھی سوچا کہ کیا پتہ اچھا رشتہ مل جائے“

اس حوالے سے یشما نے مزید کہا کہ میرج بیورو والوں نے ان کو ویڈیو کال کر کے تصدیق کی کہ وہ واقعی یشما گل ہیں یا نہیں اور اس کے بعد 4 لاکھ رجسٹریشن فیس اور 4 لاکھ معاوضہ بھی مانگا۔ میں تو سن کر حیران رہ گئی۔

یشما کا شادی کے متعلق کہنا تھا کہ گھر والوں نے ان سے کہا ہے کہ وہ کام شادی کے بعد بھی کرسکتی ہیں۔ شادی ایک بار ہی ہوتی ہے اس لئے سوچ سمجھ کر کرنی چاہیے۔ انھیں جلدی تو کوئی نہیں لیکن اچھا لڑکا مل گیا تو وہ شادی کرلیں گی۔

Yashma Gill Mazak Raat Interview

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Yashma Gill Mazak Raat Interview and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Yashma Gill Mazak Raat Interview to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1513 Views   |   14 Sep 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

شوہر ڈھونڈنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔۔ میرج بیورو والوں نے یشما گل سے اچھا رشتہ تلاش کرنے کے کتنے پیسے مانگے؟

شوہر ڈھونڈنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔۔ میرج بیورو والوں نے یشما گل سے اچھا رشتہ تلاش کرنے کے کتنے پیسے مانگے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شوہر ڈھونڈنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔۔ میرج بیورو والوں نے یشما گل سے اچھا رشتہ تلاش کرنے کے کتنے پیسے مانگے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔