73 سال کی عمر میں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش نے سب کو حیران کردیا، ضعیف خاتون اپنے حمل اور بڑی عمر میں ڈیلیویری کے تجربے کا بتاتے ہوئے

خواتین میں 30 سال کی عمر کے بعد بچے پیدا کرنے کی صلاحیت میں کمی واقع ہونے لگتی ہے لیکن قدرت کا کھیل جس کو نواز دے وہ خوش نصیب کہلاتا ہے۔ بھارت کی رایست مہاراشٹر کے شہر میں 73 سالہ گنگوبالائی کے ہاں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش نے ہر کسی کو حیران کردیا کہ یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے

گنگو بائی بڑی عمر میں ماں بننے کے تجربے کو بیان کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ: " مجھے حیرت اور خوشی دونوں ہوئی جب زندگی بھر میری بچوں کی خواہش مکمل نہ ہوئی اور مجھے بانجھ پن کے طعنے سننے پڑے لیکن آئی وی ایف نے میری گود بھر دی۔ میں جانتی ہوں میں نے اپنی زندگی بھر کی پونجی اپنا سرمایہ اس ٹریٹمنٹ پر لگا کر بچیوں کو حاصل کیا ہے۔ جب میری بیٹیاں پیدا ہوئیں تو مجھے سب نے کہا کہ تم بوڑھی ہو اور اس عمر میں بی تم کو بیٹی پیدا کرنی تھی وہ بھی دو دو بہتر تھا کہ بیٹا پیدا کرکے کچھ سکون پاتیں۔ لیکن میں کیسے اپنے دل کے جذبات بتاؤں کیونکہ مجھے تو بچیوں کی بھی اس قدر خوشی تھی کہ بس۔"

خوشی ماند کب پڑی؟؟

73 سالہ نئی ماں بننے والی گنگو بائی کی بیٹیاں 9 ماہ کی ہوئیں تو ان کے 80 سالہ شوہر کا انتقال ہوگیا اور اس کے بعد ان کے لیے ایک مشکل لمحہ تھا اکیلے بیٹیوں کو پالنا کیونکہ بچیاں چھوٹی ہیں اور ماں کے سوا کوئی اور دوسرا ساتھ دینے والا بھی نہیں ہے۔ گنگو بائی نے ہار نہ مانتے ہوئے اس عمر میں بھی بیٹیوں کی کفالت کا ذمہ خود پالا اور اب ان کی بچیاں 4 سے 5 سال کی ہوگئی ہیں اور اسکول بھی جاتی ہیں

73 Saal Ki Umer Main Jurwan Bachy

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 73 Saal Ki Umer Main Jurwan Bachy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 73 Saal Ki Umer Main Jurwan Bachy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   2062 Views   |   10 Nov 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 September 2024)

73 سال کی عمر میں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش نے سب کو حیران کردیا، ضعیف خاتون اپنے حمل اور بڑی عمر میں ڈیلیویری کے تجربے کا بتاتے ہوئے

73 سال کی عمر میں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش نے سب کو حیران کردیا، ضعیف خاتون اپنے حمل اور بڑی عمر میں ڈیلیویری کے تجربے کا بتاتے ہوئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 73 سال کی عمر میں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش نے سب کو حیران کردیا، ضعیف خاتون اپنے حمل اور بڑی عمر میں ڈیلیویری کے تجربے کا بتاتے ہوئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔