درد میں کمی اور کئی بیماریوں کا علاج۔۔۔ جانیں ڈاکٹر بلقیس سے جادوئی اثرات والی کلونجی کی چائے بنانے کا طریقہ اور فوائد

کلونجی میں کئی بیماریوں کا علاج چھپا ہے، روز صبح نہار منہ اس کے چند دانے کھا لیے جائیں تو آپ موسمی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی ایسے درد جو دائمی ہوں اور کسی صورت ختم نہ ہوتے ہوں، ان پر اس کا تیل لگائیں اور پھر کمال دیکھیں کہ کیسے منٹوں میں آپ کو افاقہ ہوتا ہے۔
تاہم آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کلونجی کے فائدے جنہیں مشہور ڈاکٹر بلقیس کی جانب سے بھی بتایا گیا۔
پھیپھڑوں کے لیے فائدہ مند ہے۔
نزلہ زکام اور ناک بند ہونے کی صورت میں محض کلونجی سونگھ لینے سے تکلیف میں کمی ہوسکتی ہے۔
اس سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔
پرسکون نیند لانے میں مدد گار ہے۔
اگر سر میں شدید درد ہو اور کسی صورت نہ جاتا ہو تو کلونجی کو ہلکا سا توے پر گرم کر کے ماتھے پر لگائیں، درد میں فوری آرام آئے گا۔
کلونجی کا تیل روزانہ 1 سے 2 بوند روزانہ پینے سے پیٹ کے کیڑے ختم ہوجاتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہ گلا خراب، ٹانسلز ہوں یا کھانسی ہو تو کلونجی کو نیم گرم کر کے ململ کے کپڑے میں باندھیں اور پوٹلی بنا کر گلے کی سکائی کریں، فوری آرام حاصل ہوگا۔

کلونجی کی چائے بنانے کا طریقہ:

2 کپ پانی پین میں ڈالیں، اس میں 1 سے 2 چمچ کلونجی شامل کریں، سیاہ زیرہ آدھا چائے کا چمچ، سونف 1 چمچ، 1 سے 2 کڑے پتے اور ادرک کا ٹکڑا شامل کریں۔
پانی کو اتنا پکائیں کہ 2 کپ پانی 1 کپ رہ جائے، اسے چھان لیں اور دل چاہے تو ایک چمچ شہد ڈال کر پئیں، اسے اتنا گرم ہونا چاہیئے جتنا برداشت کرسکیں اور اسے گلے میں روک روک کر پئیں۔
اس کے بعد اس کے اوپر پانی بالکل نہ پئیں۔
یاد رکھیں اس چائے کا باقاعدہ استعمال ہاضمے اور گلے کے مسائل کو ٹھیک رکھے گا جبکہ قوت مدافعت میں اضافہ اور دوران خون میں بھی بہتری آئے گی۔

By Shaista  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1550 Views   |   01 Apr 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about درد میں کمی اور کئی بیماریوں کا علاج۔۔۔ جانیں ڈاکٹر بلقیس سے جادوئی اثرات والی کلونجی کی چائے بنانے کا طریقہ اور فوائد and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (درد میں کمی اور کئی بیماریوں کا علاج۔۔۔ جانیں ڈاکٹر بلقیس سے جادوئی اثرات والی کلونجی کی چائے بنانے کا طریقہ اور فوائد) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.