حمل کے دوران پیروں کی سوجن ہو یا ہائی بلڈ پریشرکے مسائل ۔۔ جانیے لیموں پانی پینے کے معجزاتی فوائد

حمل کے دوران خواتین کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ کیونکہ اس دوران تھوڑی سی لاپرواہی بھی بچے کی نشوونما کو متاثر کر سکتی ہے۔ ماہرین صحت نے حمل کے دوران صحت مند اور محفوظ رہنے کے لیے خوراک کا خاص خیال رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس کے علاوہ پھلوں میں بہت سے وٹامنز ہوتے ہیں، اس لیے حاملہ خواتین کو تازہ اور موسمی پھلوں کا استعمال کرنا چاہیے۔ حمل کے دوران جسم کو زیادہ یا کچھ مختلف غذائی اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے۔ حمل کے دوران لیموں کے رس کے معجزاتی فوائد بھی جانیں۔

حاملہ خواتین کے لیے لیموں پانی کے فوائد:

حمل کے دوران قبض اور بدہضمی جیسے مسائل دیکھے جاتے ہیں۔ لیموں کا رس جگر کو متحرک کرتا ہے جو قبض اور اسہال سے نجات دیتا ہے اور جسم کو طویل عرصے تک ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔

لیموں وٹامن سی کا بہترین ذریعہ ہے:

حمل کے دوران وٹامن سی کی کمی کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ لیموں جیسے کھٹے پھل وٹامن سی کا ایک ذریعہ ہیں۔ لیموں کے رس کا استعمال وٹامن سی کے ساتھ ساتھ بہت سے غذائی اجزاء فراہم کرتا ہے۔

سوجے ہوئے پیروں میں فائدہ مند ہے:

لیموں کا رس حمل کے دوران پیروں کی سوجن کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ حاملہ خواتین کو پیروں میں سوجن کے ساتھ درد کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسی صورتحال میں روزانہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس ملا کر پینا بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مددگار:

حمل کے دوران بلڈ پریشر کو متوازن رکھنا بہت ضروری ہے۔ اسی لیے ڈاکٹر ہر بار بلڈ پریشر چیک کرتے ہیں کیونکہ ہائی بلڈ پریشر حاملہ خواتین کے ساتھ ساتھ بچے کے لیے بھی جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ لیموں کا رس پوٹاشیم اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو بی پی کو نارمل رکھتا ہے۔

نوٹ:

یہ مضمون عام معلوماتی مضمون ہے ۔ اگر آپ کے ساتھ صحت کے کچھ مسائل پہلے سے موجود ہیں تو استعمال سے پہلے اپنی ڈاکٹر سے مشورہ ضرور لیں، تاکہ کسی بھی قسم کی پیچیدگی یا پریشانی سے بچ سکیں۔

Hamal Ke Doran Lemon Pani Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hamal Ke Doran Lemon Pani Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hamal Ke Doran Lemon Pani Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2498 Views   |   10 Oct 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

حمل کے دوران پیروں کی سوجن ہو یا ہائی بلڈ پریشرکے مسائل ۔۔ جانیے لیموں پانی پینے کے معجزاتی فوائد

حمل کے دوران پیروں کی سوجن ہو یا ہائی بلڈ پریشرکے مسائل ۔۔ جانیے لیموں پانی پینے کے معجزاتی فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ حمل کے دوران پیروں کی سوجن ہو یا ہائی بلڈ پریشرکے مسائل ۔۔ جانیے لیموں پانی پینے کے معجزاتی فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔