اداکاری چھوڑ دی اب حجاب کروں گی۔۔ ثناء خان کے بعد ایک اور مشہور اداکارہ نے شوبز چھوڑ دیا! مزید کیا کہا؟

"میں اپنا شاہانہ طرز زندگی اللہ کی راہ میں چھوڑ رہی ہوں۔ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اللہ اور اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ رہی ہوں۔ اب سے میرا اداکاری سے کوئی تعلق نہیں ہوگا"

یہ کہنا ہے بھارت کی مشہور بھوجپوری اداکاہ سحر افشا کا جنھوں نے اپنے کیریئر کی بلندی پر دین کی خاطر اداکاری چھوڑ کر لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ سحر نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر تفصیلی پوسٹ بھی لکھی ہے۔

سحر لکھتی ہیں کہ میں اپنی پچھلی زندگی کے لئے اللہ سے معافی مانگتی ہوں۔ آنے والی زندگی اسی طرح گزاروں گی جس کا حکم اللہ اور اسلام دیتا ہے۔ میری لوگوں سے بھی درخواست ہے کہ مجھے پہلے والی زندگی سے نہیں بلکہ آنے والی زندگی سے یاد رکھیں۔

اچانک اداکاری چھوڑنے کی کیا وجہ بتائی؟

سحر کا کہنا ہے کہ انھوں نے اداکاری سے شہرت اور دولت تو بہت حاصل کی مگر اپنی اس زندگی سے انھیں کبھی بھی خوشی نہیں ملی کیوں کہ انھوں نے بچپن میں کبھی بھی اداکاری کا نہیں سوچا تھا۔ اس جانب ان کا آنا محض اتفاق تھا۔

حجاب ہی اصل خوبصورتی ہے

واضح رہے کہ سحر افشا، ثناء خان کے کافی قریب ہیں جنھوں نے خود بھی اپنے کیریئر کے عروج پر اداکاری ترک کر کے مفتی انس سے شادی کر لی۔ سحر افشا اب حجاب کرتی ہیں اور اسے ہی خوبصورتی قرار دیتی ہیں۔ اس سے قبل زائرہ وسیم نے بھی اسلام کی خاطر اداکاری چھوڑ دی تھی۔

Adakari Chor Di Ab Hijab Karungi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Adakari Chor Di Ab Hijab Karungi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Adakari Chor Di Ab Hijab Karungi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2646 Views   |   09 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 December 2024)

اداکاری چھوڑ دی اب حجاب کروں گی۔۔ ثناء خان کے بعد ایک اور مشہور اداکارہ نے شوبز چھوڑ دیا! مزید کیا کہا؟

اداکاری چھوڑ دی اب حجاب کروں گی۔۔ ثناء خان کے بعد ایک اور مشہور اداکارہ نے شوبز چھوڑ دیا! مزید کیا کہا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اداکاری چھوڑ دی اب حجاب کروں گی۔۔ ثناء خان کے بعد ایک اور مشہور اداکارہ نے شوبز چھوڑ دیا! مزید کیا کہا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔