بڑی الائچی کے دانے چبانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں نہار منہ بڑی الائچی کھانے کے حیرت انگیز فائدے

کھانوں میں الائچی آجائے تو بہت برا لگتا ہے مگر یہ بہت سے کھانوں کا لازمی جز بھی ہے۔ تو چلیں آج آپ کو بڑی الائچی کے وہ فائدے بتاتے ہیں جن سے کم سے کم آپ اس سے چڑنا تو بند کردیں گے۔

بڑی الائچی کی غذائی اہمیت

بڑی الائچی میں پروٹین، گڈ کاربز، فائبر، وٹامن بی 6، وٹامن بی 3، وٹامن سی، زنک، کیلشیئم، میگنیشیئم اور پوٹاشئیم شامل ہوتے پیں

بڑی الائچی کے حیرت انگیز فائدے

ذہنی تناؤ اور نیند کی کمی کا شکار رہنے والے لوگوں کو چاہئے کہ بڑی الائچی کو چائے یا قہوے میں ڈال کر استعمال کریں کیوں کہ بڑی الائچی کا عرق ذہن اور اعصا کو سکون بخشتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ دمہ، نزلہ، زکام اور پھیپھڑوں کی الرجی میں فائدہ کرتی ہے۔

متلی کی کیفیت سے نجات

الٹی اور طبعیت میں بھاری پن محسوس ہو تو بڑی الائچی کے دانے پیس کر پانی کے ساتھ پھانکنے سے یہ کیفیت ختم ہوجاتی ہے اس کے علاوہ یہ درد اور اینٹھن سے بھی نجات میں مدد کرتی ہے۔

نہار منہ بڑی الائچی کے دانے چبانے کے فائدے

صبح نہار منہ بڑی الائچی کو اچھی طرح چبانے سے جسم کی ناگوار بو کم ہونے لگتی ہے اور مسلسل استعمال سے پسینے کی ناگوار بو سے چھٹکارا بھی مل سکتا ہے۔ الائچی کے دانوں میں تانبے، لوہے، ربوفلیون وغیرہ پائے جاتے ہیں جو خون کی کمی دور کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ ایک گلاس گرم دود میں چٹکی بھر ہلدی اور بڑی الائچی کا پاؤڈر ملا کر پینے سے خون کی کمی دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔

بھوک کھولتی ہے

بڑی الائچی معدے کی گرمی اور تیزابیت کم کرتی ہے۔ اسے چبا کر کھانے سے منہ کی بدبو کم ہوتی ہے اس کے علاوہ یہ جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں مدد کرتی ہے۔ بھوک کھولتی ہے۔

Badi Elaichi Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Badi Elaichi Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Badi Elaichi Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamariweb  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2669 Views   |   18 Jan 2023
About the Author:

Hamariweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamariweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

بڑی الائچی کے دانے چبانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں نہار منہ بڑی الائچی کھانے کے حیرت انگیز فائدے

بڑی الائچی کے دانے چبانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں نہار منہ بڑی الائچی کھانے کے حیرت انگیز فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بڑی الائچی کے دانے چبانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں نہار منہ بڑی الائچی کھانے کے حیرت انگیز فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔