سردیوں میں خشک کھانسی دور کرنے کے آزمودہ اور آسان تین گھریلو نسخے

سردیوں کی شدت اور خشکی کا سب سے پہلا حملہ گلےکی خراش کی صورت میں ہوتا ہے۔ اس پورے عرصے میں کئی افراد کو خشک کھانسی آگھیرتی ہے۔ یہ کھانسی ایک جانب تو دن کے معمولات میں چین نہیں لینے دیتی تو دوسری جانب خود نیند کے معمولات شدید متاثر کرتی ہے۔ اس طرح گویا دن اور رات کا سکون بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ لیکن مہنگی ادویہ اور کھانسی کے شربتوں میں اکثر نیند آور مرکبات ہوتے ہیں جو مختلف افراد پر مختلف انداز سے غنودگی طاری کرتے ہیں۔ اس تناظر میں نہایت مجرب اور کم خرچ سادہ نسخے ایسے ہیں جو سردیوں کی خشک کھانسی کو فوری طور پر رفع کرتے ہیں۔

شہد

بچوں اور بڑوں کے لیے یکساں مفید شہد کو طبِ نبوی صلوسلم عل میں غیرمعمولی مقام حاصل ہے۔ یہ اپنے اینٹی بایوٹکس خواص کی بنا پر گلے کی خراش دور کرتا ہے، سانس کی نالی کو صاف کرتا ہے اور ا کھانسی کو ختم کرتا ہے۔ 2007میں کی گئی تحقیق کے مطابق شہد میں کھانسی دور کرنے والے مرکب ڈیکسٹرومیتھورفین سے زیادہ قوت ہوتی ہے جو رات کو بالخصوص بچوں کے کھانسی کے دورے کو کم کرسکتا ہے۔
شہد کو چائے یا نیم گرم پانی میں ملاکر بھی پیا جاسکتا ہے لیکن یاد رہے کہ ایک سال سے کم عمر بچوں کو شہد کی اتنی بڑی مقدار نہ پلائیں بلکہ ماہرین انہیں شہد دینے سے منع کرتے ہیں۔

ہلدی اور خشک کھانسی

ہلدی میں زردی مائل رنگ دینے والا کیمیکل کرکیومِن کہلاتا ہے جس میں اینٹی وائرل، اینٹی بیکٹیرئیل اور اینٹی انفلیمیٹری (سوزش دور کرنے) والے خواص موجود ہوتے ہیں۔ اپنی لاتعداد خواص کی بنا پر یہ خشک کھانسی کو رفع کرتی ہے۔
یہاں یہ بات یاد رہے کہ کرکیومن اکثرحالات میں جسم میں جاکر ضائع ہوجاتی ہے اور اگر سیاہ مرچ اس کے ساتھ ملائی جائے تو اس کے خون میں جذب ہونے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اورنج جوس میں چائے کا ایک چمچہ ہلدی اور چائے کے چمچ کے آٹھویں حصے کے برابر پسی ہوئی سیاہ مرچ ملاکر اسے استعمال کرسکتےہیں۔ یا گرم پانی اور چائے میں بھی ملاکر پی جاسکتی ہے۔
یونانی اور مشرقی طب میں ہزاروں برس سے ہلدی کو سانس کی نالی کو تندرست رکھنے میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ یہ دمے کے مرض کو بھی کم کرتی ہے۔

ملیٹھی ایک جادوئی جڑ

ملیٹھی کا قہوہ سینے سے بلغم نکال باہر کرتا ہے۔ طب میں اسے ہزاروں سال سے استعمال کیا جارہا ہے۔ اسی طرح ایک چمچہ شہد میں ملیٹھی کی تھوڑی مقدار ملاکر کھانے سے بھی کھانسی میں بہت افاقہ ہوتا ہے۔
ملیٹھی سینے کی جکڑن کو دور کرکے سانس کی روانی کو بہتر بناتی ہے اور اس کے دیگر لاتعداد فوائد میں یہ بہترین درد کش ہے اور اس کے علاوہ جسمانی قوت فراہم کرنا بھی اس کےاہم خواص میں سے ایک ہے۔

Khushk Khansi Door Karne Ke Tarikay

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khushk Khansi Door Karne Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khushk Khansi Door Karne Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3912 Views   |   28 Nov 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 October 2024)

سردیوں میں خشک کھانسی دور کرنے کے آزمودہ اور آسان تین گھریلو نسخے

سردیوں میں خشک کھانسی دور کرنے کے آزمودہ اور آسان تین گھریلو نسخے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردیوں میں خشک کھانسی دور کرنے کے آزمودہ اور آسان تین گھریلو نسخے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔