چٹکی بھر کلونجی کیا کیا کمال دکھاتی ہے۔ جانیے اسے کے معجزاتی فوائد

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ھے، بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سیاہ دانے (کلونجی) کو ضرور استعمال کرو. اس میں موت کے علاوہ ہر بیماری کے لئے شفاء ہے۔ (ترمذي شريف، كتاب الطب، 2176)
کلونجی کے بیجوں کی خوشبو تیزاورشفائی تاثیر سات سال تک قائم رہتی ہے۔ کلونجی کے بیج خوشبواورذائقے کے لئے بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔۔ کلونجی کے بیجوں میں فاسفورس فولاد، اور کار بوہائیڈریٹ کے مرکبات شامل ہوتے ہیں۔ کلونجی کی کیمیاوی تجزیے سے معلوم ہو ااس میں پیلے رنگ کا مادہ کیروٹین پایا جاتا ہے جو جگر میں پہنچ کر وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ ان کے علاوہ بھی بہت سے ایسے مرکبات کلونجی میں پائے جاتے ہیں جو نظام انہظام کے لیے مفید ہیں۔ یہ مثانے کے امرض کو دور کرتا ہے اور قوت مدافعت میں اضافہ کرنے کے علاوہ ہر قسم کے امراض کے علاج میں معاون ہے۔

پیٹ کے کیڑے ، معدے کا بھاری پن:

کلونجی نظام ہضم کی اصلاح کے لئے اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔ ریاح، گیس اور بد ہضمی میں اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ وہ لوگ جن کو کھانے کے بعد پیٹ میں بھاری پن، گیس یا ریاح بھر جانے اور اپھارے کی شکایت محسوس ہوتی ہو، کلونجی کا سفوف تین گرام کھانے کے بعد استعمال کریں تو نہ صرف یہ شکایت جاتی رہے گی بلکہ معدے کی اصلاح بھی ہوگی۔ کلونجی کو سرکے کے ساتھ ملا کر کھانے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔

چہرے کا نکھار:

چہرے کی رنگت میں نکھار اور جلد صاف کرنے کے لئے کلونجی کو باریک پیس کر گھی میں ملا کر چہرے پر لیپ کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ اگر روغن زیتون میں ملا کر استعمال کیا جائے تو اور زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ آج کل نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں میں کیل، دانوں اور مہاسوں کی شکایت عام ہے۔ ایسے نوجوان بچے بچیاں کلونجی باریک پیس کر، سرکے میں ملا کر سونے سے پہلے چہرے پر لیپ کریں اور صبح چہرہ دھولیا کریں۔ چند دنوں میں بڑے اچھے اثرات سامنے آئیں گے اس طرح لیپ کرنے سے نہ صرف چہرے کی رنگت صاف و شفاف ہو گی اور مہاسے ختم ہوں گے بلکہ جلد میں نکھار بھی آئے گا۔۔

ذیابیطس میں مفید:

کلونجی کے استعمال سے انسولین میں‌اضافہ ہونے سے ذیا بیطس کے مرض میں فائدہ ہوتا ہے۔ ذیابیطس کے مریض کلونجی کے سات دانے روزانہ صبح نگل لیا کریں۔ طب نبوی کے معروف محقق و معالج ڈاکٹر خالد غزنوی ذیابیطس کے مریضوں کو کلونجی کے بیج تین حصے اور کاسنی کے بیج ایک حصہ استعمال کروا کرمفید نتائج حاصل کر چکے ہیں۔ یا ایک کپ قہوہ( کالی چائے) نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر نہار منہ اور رات سونے سے قبل پی لیں۔ روغنی، تلی ہوئی اشیا کھانے سے پرہیز کریں۔ اگر ذیابیطس کے لئے پہلے سے کوئی دوائی کھا رہے ہوں تو اسے جاری رکھیں۔ البتہ بیس روز بعد خون میں شوگر کا لیول چیک کروالیں تاکہ کارکردگی پتہ چل سکے۔

پولیو اور لقوہ:

ایک کپ گرم پانی میں ایک چمچہ شہد، نصف چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دوبار استعمال کریں۔ بچوں کو گرم پانی میں دو چمچے دودھ اور تین قطرے کلونجی کا تیل ملا کر دن میں تین مرتبہ پلائیں۔ علاج چالیس دن تک جاری رکھیں۔

خواتین کے امراض:

جن خواتین کو دودھ کم آنے کی شکایت ہو اور ان کا بچہ بھوکا رہ جاتا ہو، وہ کلونجی کے چھے سات دانے صبح نہار منہ اور رات سونے سے قبل دودھ کے ساتھ استعمال کر لیا کریں۔ اس سے ان کے دودھ کی مقدار میں اضافہ ہوجائے گا۔ جن خواتین کو ایام کم یا درد کے ساتھ آتے ہوں یا پیشاب کم یا تکلیف سے آتا ہو، وہ کلونجی کا سفوف تین گرام روزانہ استعمال کر لیا کریں اس شکایت جاتی رہے گی۔

برص کا مرض:

برص بڑا سخت مرض ہے۔ اس کے سفید داغ جسم کو بدنما بنا دیتے ہیں۔ اگر برص کے مریض کلونجی اور ہالون ہم وزن لے کر توے پر بھون کر تھوڑا سرکہ ملا کر مرہم بنا کر مسلسل تین چار ماہ برص کے نشانوں پر لگاتے رہیں اور کلونجی اور ہالون کا باریک سفوف شہد کے ساتھ روزانہ نہار منہ استعمال کیا کریں توجلد فائدہ ہوگا۔

Chutki Bhar Kalonji Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Chutki Bhar Kalonji Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chutki Bhar Kalonji Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3272 Views   |   13 Jun 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 April 2024)

چٹکی بھر کلونجی کیا کیا کمال دکھاتی ہے۔ جانیے اسے کے معجزاتی فوائد

چٹکی بھر کلونجی کیا کیا کمال دکھاتی ہے۔ جانیے اسے کے معجزاتی فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چٹکی بھر کلونجی کیا کیا کمال دکھاتی ہے۔ جانیے اسے کے معجزاتی فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔