تھکاوٹ کی وجہ سے چکر آتے ہیں؟ جانیئے 5 ایسی عام گھریلو ٹپس جو فوری فائدہ دے سکتی ہیں

گرمی ہو یا سردی تکھاوٹ کی وجہ سے سر چکرا جاتا ہے اور بعض اوقات چکر اتنا زیادہ شدت سے آتا ہے کہ انسان بہوش ہو جاتا ہے کچھ لوگوں کو آئے دن چکر آتے رہتے ہیں اور کبھی بیٹھ کر اٹھنے کے بعد بھی چکر آنے کا مسئلہ رہتا ہے، جس سے طبیعت بھی خراب رہتی ہے۔

آخر چکر آنے کی کیا وجوہات ہیں؟

٭ جسم میں پانی کی کمی ہونے کی وجہ سے بھی چکر آتے ہیں، اس لئے اثر دھوپ سے آنے کے بعد چکر آتے ہیں۔
٭ بلڈ پریشر ہونے کی وجہ سے سب سے زیادہ چکر آتے ہیں کیونکہ جسم میں خون کی روانی متاثر ہوتی ہے۔
٭ کانوں کے درمیان اگر انفیکشن ہو جائے تو اس سے کانوں کے پردے کے پیچھے مائع جمع ہونے لگتا ہے اس وجہ سے بھی سر چکرانے کی شکایت ہوتی ہے۔
٭ جسم میں وٹامن بی 1 کی کمی بھی چکر آنے کی وجہ ہے اور اعصابی کمزوری سے بھی چکر آ جاتے ہیں۔

گھریلو ٹپس:

٭ ادرک کے ایک انچ ٹکڑے کو دو چمچ پکوان آئل میں پکائیں اور سر پر لگائیں، اس سے چکر آنے کم ہو جائیں گے اور ذہنی سکون بھی ملے گا۔ کیونکہ یہ اینٹی ڈیزینس ہیں جس کا مطلب ہے کہ یہ سر درد اور چکر کے خلاف مؤثر ہے۔
٭ ایک گلاس نیم گرم پانی پیئیں اور وقفے وقفے سے پانی پینے سے چکر کم آتے ہیں، جس کی وجہ یہ جسم میں پانی کی کمی پوری ہو سکے اور الیکٹرلائٹس کی فراہمی متوازن ہو۔
٭ آدھا چمچ لال مرچ ، ایک چمچ شہد کو اچھی طرح مکس کریں اور دو چمچ سیب کے سرکہ سے پھانک لیں، اس کے بعد ایک کپ پانی پی لیں ۔ کیونکہ مرچوں میں سینین ہوتا ہے یہ دماغ کو سکون فراہم کرتا ہے اور چکر آنے بند ہو جاتے ہیں۔
٭ پودینے کے چند پتوں کو ہاتھ میں لے کر سونگیں اور اس کا جوس پیئیں، یہ تھکان بھی دور کرے گا اور چکر بھی نہیں آئیں گے۔
٭ نمک اور لیموں پانی کا رس پینے سے بھی چکر نہیں آتے ہیں اور بلڈ پریشر بھی کنٹرول ہو جاتا ہے۔
اس سب کے علاوہ اگر سفید دھینے کو پیس کر اس کا پاؤڈر نیم گرم پانی سے پھانک لیں تو یہ بھی چکروں کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔

Chakkar Ane Ki Wajuhat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Chakkar Ane Ki Wajuhat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chakkar Ane Ki Wajuhat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shamsa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2851 Views   |   19 Apr 2022
About the Author:

Shamsa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shamsa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 October 2024)

تھکاوٹ کی وجہ سے چکر آتے ہیں؟ جانیئے 5 ایسی عام گھریلو ٹپس جو فوری فائدہ دے سکتی ہیں

تھکاوٹ کی وجہ سے چکر آتے ہیں؟ جانیئے 5 ایسی عام گھریلو ٹپس جو فوری فائدہ دے سکتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تھکاوٹ کی وجہ سے چکر آتے ہیں؟ جانیئے 5 ایسی عام گھریلو ٹپس جو فوری فائدہ دے سکتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔